مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

arifkarim

معطل
آپ یہاں مہر نستعلیق ویب کے آن لائن ٹیسٹنگ پیج پر لکھ کر دیکھیں ۔۔
Mehr Nastaliq Web
کروم میں یہ پیج درست دکھا رہا ہے البتہ عام پیج پر ریورس چیننگ والے الفاظ کو خراب کرتا ہے۔ اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ کیا کوئی خاص اسٹائل شیٹ استعمال کرنی ہوگی؟
 
متلاشی

محفلین
کروم میں یہ پیج درست دکھا رہا ہے البتہ عام پیج پر ریورس چیننگ والے الفاظ کو خراب کرتا ہے۔ اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ کیا کوئی خاص اسٹائل شیٹ استعمال کرنی ہوگی؟
یہی ٹیسٹنگ پیج میں دیگر براؤزرز میں بھی ٹیسٹ کر چکا ہوں ۔ درست رینڈر ہو رہی ہے۔ باقی ویب پیج کی لینگوئجز سے میں زیادہ واقف نہیں اس لیے اس بارے اس کے ماہرین ہی بہتر رائے دے سکتے ہیں ۔۔۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت فونٹ ہے۔ میرے ذخیرہ فونٹس میں ایک اور خوبصورت فونٹ شامل ہو گیا ہے۔ اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔
متلاشی بھائی کیا یہ ابھی تک عام استعمال میں دستیاب ہے یعنی فری لائسنس ہے یا نہیں۔
 
جی فری لائسنس ہے ۔ اس کا لائسنس یہ ہے ۔۔
Copyright (c) 2017 by Center for Speech and Language Technologies (CSaLT), Information Technology University of the Punjab, Lahore, Pakistan. Your use of the Mehr Nastaliq Web Font is subject to our Creative Commons License, which lets you distribute, remix, tweak, and build upon our work, even commercially, as long as you credit us for the original creation.
 
arifkarim

معطل
کچھ حروف صرف آئسولیٹڈ فارم میں ہو رہے ہیں جیسے س.
اور کچھ آخر میں بھی ہو رہے ہیں. جیسے ب،ف وغیرہ
کیا ق اور ن کی کچیدہ اشکال درست ہیں؟
چونکہ یہ فانٹ خطاطی کے اصولوں پر مبنی ہیں اس لئے صرف ان ہی کا کشیدہ ہوگا جنکا ہونا چاہیئے۔ ان پیج کے نوری نستعلیق کی طرح کھچڑی نہیں پکی ہوئی :)
 
arifkarim

معطل
انگریزی حروف کے لیے آپ نے Consolas کا استعمال کیا ہے؟!
Consolas فانٹ تو مائکروسافٹ کی ملکیت ہے۔ متلاشی کیا اسکے استعمال سے لائیسنسنگ میں مسائل نہیں آئیں گے؟
c000226.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
آپ ہی کوئی اچھا سا انگلش فونٹ ریکمینڈ کر دیں۔۔

اپنے فانٹ کی خطاطی کے حساب سے یہ آزاد مصدر فانٹس میں سے کوئی ایک منتخب کر لیں:
Search License : OFL (SIL Open Font License)
خیال رہے کہ OFL کے تحت ریلیز ہونے والے کسی فونٹ کو شامل کریں گے تو مہر نستعلیق بھی OFL ہی کے تحت جاری کرنا پڑے گا۔
 
Top