تعارف میرا تعارف

سین خے

محفلین
وعلیکم سلام-----
سائرہ آپ کا سارا نام ہے؟ میرا مطلب ہے کہ "سین" سے سائرہ اور"خے" سے ؟ :)
خان :)

فیمیل اور خاموش ...... اور وہ بھی پورے چھ سال ...... کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟ :biggrin:
بس کبھی کبھی معجزات بھی وقوع پذیر ہو جاتے ہیں :p

لو کر لو گل...... بریانی ، قورماوغیرہ کے بارے میں تو سنا تھا لیکن "بھنڈی " میں بھی اتنی کشش ہوتی ہے یہ آج پتا چلا ہے..... :battingeyelashes:اور اکاؤنٹ نہ ہوا "بھنڈی کا حلوہ" ہو گیا جو بنا ڈالا ..... :heehee:
بھنڈی کا حلوہ :sick3:

فیملز کو سبق یا اور کوئی چیز یاد ہو نہ ہو لیکن لڑائیاں کرنا ، کروانا ، لڑائیوں کو انجوئے کرنا اور دوسروں کی لڑائیوں کا حال آگے فارورڈ کرنا لازمی یاد رہتا ہے..... :biggrin:
:cool3:

نانا ناا اا اا ...... بُری بات......:biggrin:
محفل میں خوش آمدید :)
اب میں کچھ تو کروں گی :nottalking:
شکریہ :)

Khuram Shahzad

محفلین
فیمیل اور خاموش ...... اور وہ بھی پورے چھ سال ...... کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟ :biggrin:
:)
بس کبھی کبھی معجزات بھی وقوع پذیر ہو جاتے ہیں :p

واہ رے........ ویسے ایسے عجوبے صدیوں بعد ہی ظاہر ہوتے ہیں.....:biggrin:

لگتا ہے کہ بھنڈی کا حلوہ کافی ٹیسٹی تھا..... :nerd:
اب میں کچھ تو کروں گی :nottalking:
چلو اسی بہانے کوئی خاتون بھی کوئی کام کرے گی..... :nerd:نہیں تو خواتین بتیس گھنٹے بولتی، لڑتی جھگڑتی اور اِدھر کی بات اْدھر اور اْدھر کی بات اِدھر کرتی رہتی ہیں.....:chatterbox::biggrin:
 
سید عمران

محفلین
بڑا دل گردہ ہے س خ صاحبہ کا...
خواتین کے خلاف اتنا کچھ سن کر نہ صرف سہہ لیا...
بلکہ مثبت ریٹنگ بھی دی...
:):):):):)

آپ کو مبارک ہو سین خے صاحبہ اتنی زیادہ اعلی ظرفی اور حس مزاح...
اس پر استقامت کی امید ریے گی...
(y)(y)(y)

ویسے آپس کی بات ہے...
آپ واقعی خاتون ہی ہیں ناں!!!
:question::question::question::question::question:
 
حماد علی

محفلین
وعلیکم سلام-----
سائرہ آپ کا سارا نام ہے؟ میرا مطلب ہے کہ "سین" سے سائرہ اور"خے" سے ؟ :)

فیمیل اور خاموش ...... اور وہ بھی پورے چھ سال ...... کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟ :biggrin:

لو کر لو گل...... بریانی ، قورماوغیرہ کے بارے میں تو سنا تھا لیکن "بھنڈی " میں بھی اتنی کشش ہوتی ہے یہ آج پتا چلا ہے..... :battingeyelashes:اور اکاؤنٹ نہ ہوا "بھنڈی کا حلوہ" ہو گیا جو بنا ڈالا ..... :heehee:

فیملز کو سبق یا اور کوئی چیز یاد ہو نہ ہو لیکن لڑائیاں کرنا ، کروانا ، لڑائیوں کو انجوئے کرنا اور دوسروں کی لڑائیوں کا حال آگے فارورڈ کرنا لازمی یاد رہتا ہے..... :biggrin:

نانا ناا اا اا ...... بُری بات......:biggrin:
محفل میں خوش آمدید :)
کافی عرصہ بعد آپ کا مراسلہ پڑھ کر اچھا لگا وہی خوبصورت پر مزح انداز لیکن آپ کو ایک نصیحت کردوں کہ جیسے وجود زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ ویسے ہی وجودِ زن اس کو بے رنگ کرنے کی قوت بھی رکھتی ہی اس لیے ذرا محتاط کہ کہیں محفل کی خواتین آپ کی تصویروں کو بے رنگ نہ کر دیں
 
سین خے

محفلین
بڑا دل گردہ ہے س خ صاحبہ کا...
خواتین کے خلاف اتنا کچھ سن کر نہ صرف سہہ لیا...
بلکہ مثبت ریٹنگ بھی دی...
:):):):):)

آپ کو مبارک ہو سین خے صاحبہ اتنی زیادہ اعلی ظرفی اور حس مزاح...
اس پر استقامت کی امید ریے گی...
(y)(y)(y)

ویسے آپس کی بات ہے...
آپ واقعی خاتون ہی ہیں ناں!!!
:question::question::question::question::question:

کل سے جس قسم کے کوائف نامے سامنے آئے ہیں اور باتوں ہی باتوں میں جس طرح شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں تو بس اب یہی کام رہ گیا ہے کہ میں ہر بات سنجیدہ لے لوں اور گھبرا کر اپنا شناختی کارڈ شائع کر دوں۔ :D

خیر اب ذرا سنجیدہ بات ہو جائے۔ بھائی میرے! میں پہلے جس فورم پر تھی وہاں پر میری لڑائیاں عورت کو برا بھلا کہنے پر ہی شروع ہوئی تھیں۔ پھر میں نے وہاں بہت کچھ تباہ ہوتے دیکھا۔ خواتین اور مرد دونوں نے انا کے مسائل بنا کر سب ہی کچھ تباہ کر دیا۔ بلکہ کسی فورم کی ہی مثال کیوں لی جائے؟ عام زندگی میں بھی بہت کچھ سننے کو ملتا ہے۔ اب میرا اتنا تجربہ ہو گیا ہے کہ مجھ پر یہ باتیں اثر نہیں کرتیں بلکہ یہ سمجھ لیجئے کہ میں ڈھیٹ ہو چکی ہوں :cool:۔ اب میرا فلسفہ یہ ہے کہ سب کچھ جیسا ہے وہ ویسا ہی چلتا رہے گا۔ میں کتنا اثر لوں؟؟؟ اور مجھے دنیا کو سدھارنے کا کوئی شوق بھی نہیں رہا۔

جو عزت دینا چاہے اچھی بات ہے، جو نہ دینا چاہے تو ذبردستی نہیں لی جاسکتی۔ جو چیز ذبردستی کر کے حاصل کی جائے میرے نزدیک unworthy ہے :)

اب تک اس لڑی میں مذاق ہی چلتے رہے ہیں تو میں بہرحال خرم بھائی کی بات کو مذاق میں ہی لوں گی :)۔ میں نے برا نہیں مانا۔ :)

مجھے ابھی دس دن ہوئے ہیں اس فورم پر فعال ہوئے۔ آتے ہی سخت ریٹنگ دینا شروع کر دیں یا لڑائیاں شروع کر دیں تو اللہ ہی حافظ ہے۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
بہت خوب:)
ایسی کوئی بات بتائیے جو آپ سمجھتی ہیں کہ زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں لیکن جاننا ضروری ہے:) (کسی بھی موضوع پر)

میرا علم یہاں کے اراکین سے بہتتتتت کم ہے :) کسی بھی موضوع پر جو بات بھی کہوں گی اس کے بارے میں کافی احباب کو بہتتتتتت پہلے سے علم ہوگا :D
 
سید عمران

محفلین
کل سے جس قسم کے کوائف نامے سامنے آئے ہیں اور باتوں ہی باتوں میں جس طرح شکوک و شبہات بیان کئے گئے ہیں تو بس اب یہی کام رہ گیا ہے کہ میں ہر بات سنجیدہ لے لوں اور گھبرا کر اپنا شانختی کارڈ شائع کر دوں۔ :D

خیر اب ذرا سنجیدہ بات ہو جائے۔ بھائی میرے! میں پہلے جس فورم پر تھی وہاں پر میری لڑائیاں عورت برا بھلا کہنے پر ہی شروع ہوئی تھیں۔ پھر میں نے وہاں بہت کچھ تباہ ہوتے دیکھا۔ خواتین اور مرد دونوں نے انا کے مسائل بنا کر سب ہی کچھ تباہ کر دیا۔ بلکہ کسی فورم کی ہی مثال کیوں لی جائے عام زندگی میں بھی بہت کچھ سننے کو ملا ہے۔ اب میرا اتنا تجربہ ہو گیا ہے کہ مجھ پر یہ باتیں اثر نہیں کرتیں بلکہ یہ سمجھ لیجئے کہ میں ڈھیٹ ہو چکی ہوں :cool:۔ اب میرا فلسفہ یہ ہے کہ سب کچھ جیسا ہے وہ ویسا ہی چلتا رہے گا۔ میں کتنا اثر لوں؟؟؟ اور مجھے دنیا کو سدھارنے کا کوئی شوق بھی نہیں رہا۔

جو عزت دینا چاہے اچھی بات ہے، جو نہ دینا چاہے تو ذبردستی نہیں لی جاسکتی۔ جو چیز ذبردستی کر کے حاصل کی جائے میرے نزدیک unworthy ہے :)

اب تک اس لڑی میں مذاق ہی چلتے رہے ہیں تو میں بہرحال خرم بھائی کی بات کو مذاق میں ہی لوں گی :)۔ میں نے برا نہیں مانا۔ :)

مجھے ابھی دس دن ہوئے ہیں اس فورم پر فعال ہوئے۔ آتے ہی سخت ریٹنگ دینا شروع کر دیں یا لڑائیاں شروع کر دیں تو اللہ ہی حافظ ہے۔
یہاں کسی کو کسی سے پرخاش نہیں...
سب ہی ہنستے ہیں...
مسکراتے ہیں...
ایک دوسرے کو چھیڑتے ہیں...
جو برا مان گیا وہ مارا گیا...
اس لیے کبھی کسی مذاق کو سنجیدہ لینے کی نہ ضرورت ہے.... نہ کبھی ایسی کوشش کیجیے گا...
کوئی ایک سنائے تو اسے دس سنادیں...
مذاق ہی مذاق میں...
:):):):):)
 
سین خے

محفلین
بہت خوب:)
ایسی کوئی بات بتائیے جو آپ سمجھتی ہیں کہ زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں لیکن جاننا ضروری ہے:) (کسی بھی موضوع پر)

آہاااااا ایک بات ذہن میں آئی :lightbulb: آج ایک جگہ میں نے کچرا اٹھتے دیکھا۔ تھوڑا سا! یہ بات شائد کسی کو بھی نہیں پتا ہوگی :cool:
 
نور وجدان

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید !
مجھے یہ جان کہ ذرا بھی خوشی نہیں ہوئی کہ آپ مجھے پہلے سے جانتی ہیں ;)
امید ہے آپ سے مزید بہت کچھ جاننے کو ملتا رہے گا ۔۔۔۔
 
مابدولت اس محفلِ ہزار رنگ میں بظاہر نووارد اور صرف دو حروفِ تہجی پرمشتمل ایک مختلف النوع نام کی حامل محترمہ سین خے کو قلب صمیم کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ! :):)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
میرا نام سائرہ ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ محفل کی کوئی چھ سال سے خاموش قاری ہوں۔ کچھ دنوں پہلے 'بھنڈی کے ٹوٹکے' لڑی سے سابقہ پڑا۔ پانچویں صفحے پر پہنچ کر محسوس ہوا کہ اب تو اکاؤنٹ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے سو بس اکاؤنٹ بنا ڈالا۔
چھ سال پہلے ایک اور اردو فورم پر ایکٹوو رہ چکی ہوں اسلئے آسانی سے اردو لکھ لیتی ہوں۔
اب چونکہ چھ سال سے محفل کی قاری ہوں تو تقریباً یہاں سب ایکٹوو میمبرز کے بارے میں معلوم ہے۔ :) لڑائیاں اور بحثیں وغیرہ بھی زبانی یاد ہیں :p :biggrin: یہاں سب اراکین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے :)
مجھے ککنگ کا کافی شوق ہے تو آپ احباب مجھے کچن میں ضرور تانک جھانک کرتا پائیں گے :cool:
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
آپ کی دلچسپیاں و مشاغل کوکنگ کے علاوہ کیا کچھ ہیں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ سوالات اور ان کے جوابات آپ کی رکنیت کی طرح محفل میں ماضی قریب ہی سے ہیں۔ جبکہ سین خے چھ برس سے محفل میں سن گن لے رہی ہیں۔
لہذا کچھ نسبتاً قدیم سوالات۔۔:)
محفل کی بارہ دری کیوں شروع کی گئی ؟
محفل کی انتظامیہ میں اولین خاتون کون تھیں ؟
وہ کونسی واحد محفلین تھیں جنہیں مدیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل تھا ؟
ایک وقت میں ناظمین اعلیٰ کی زیادہ سے زیادہ تعداد کتنی رہی ہے ؟
وی بلیٹن کے دور میں کونسی واحد ریٹنگ کا اختیار تھا ؟
اس کے بعد مزید سوالات تیار کیے جا سکتے ہیں۔ :)
عثمان بھائی، اس کا درست جواب شاید صرف ان اراکین کو معلوم ہو گا جنھوں نے محفل کے قیام کے پہلے سال سے رکنیت حاصل کی ہو گی یا قاری رہے ہوں گے۔
دو
 
Top