تعارف میرا تعارف

خوش آمدید جناابہ۔۔۔۔
6044.jpg

بہت خوبصورت ہے۔۔۔ الو کا پٹھا
 
مہربانی جناب :)

مجھے پنجابی کی الف ب پ بھی نہیں آتی :D سمجھنے کے لئے بس سوچ ہی سوچ میں تکے لگا لیتی ہوں۔ اگر لوگ پرمزاح، پسندیدہ یا ذبردست کی ریٹنگ دے رہے ہوتے ہیں تو سوچ لیتی ہوں ایسی ہی بات ہوگی :D
ٹیوہ بھی بنیادی طور پہ تُکا ہوتا ہے ۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں جب کسی کی کوئی چیز گُم ہو جاتی ہے تو وہ ایک بابا جی کا پاس جاتے ہیں جو ڈبہ گُھما کے بتاتے ہیں کہ آپ کی مطلوبہ چیز فلاں نے چوری کی اور فلاں جگہ سے ملے گی ۔ اسے ٹیوہ لگانا کہتے ہیں ۔
اگر تو بابا جی کا کہا ہوا سچ ہو جائے تو چیز مل جاتی ہے ورنہ بابا جی خود غائب ہو جاتے ہیں :D
 
آپ نے میرا تجسس بے انتہا ابھار دیا ہے۔ اب تو واقعی پچھتاوا ہو رہا ہے کہ میری نظر سے کیسے رہ گیا:sigh: :disapointed: اس ڈی بریفنگ کا کوئی لنک ملے گا؟

اب میں سال کے ہر دن تو یہاں کا چکر نہیں لگاتی بہت بار آنا رہ بھی جاتا ہے :p

:)

موبائل سے لنک دینا مشکل ہو رہا ہے۔ آپ 'ہوشیار باش' نامی لڑی تلاشیے یا پهر 'ایشل خانم' لکھ کر سرچ کیجیے، ان کا ذکر شریف کافی لڑیوں میں ملے گا۔
 
ٹیوہ بھی بنیادی طور پہ تُکا ہوتا ہے ۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں جب کسی کی کوئی چیز گُم ہو جاتی ہے تو وہ ایک بابا جی کا پاس جاتے ہیں جو ڈبہ گُھما کے بتاتے ہیں کہ آپ کی مطلوبہ چیز فلاں نے چوری کی اور فلاں جگہ سے ملے گی ۔ اسے ٹیوہ لگانا کہتے ہیں ۔
اگر تو بابا جی کا کہا ہوا سچ ہو جائے تو چیز مل جاتی ہے ورنہ بابا جی خود غائب ہو جاتے ہیں :D
کروہ یا قروہ اور کہیں کہیں عام لوٹا بهی گهمایا جاتا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم
میرا نام سائرہ ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ محفل کی کوئی چھ سال سے خاموش قاری ہوں۔ کچھ دنوں پہلے 'بھنڈی کے ٹوٹکے' لڑی سے سابقہ پڑا۔ پانچویں صفحے پر پہنچ کر محسوس ہوا کہ اب تو اکاؤنٹ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے سو بس اکاؤنٹ بنا ڈالا۔
چھ سال پہلے ایک اور اردو فورم پر ایکٹوو رہ چکی ہوں اسلئے آسانی سے اردو لکھ لیتی ہوں۔
اب چونکہ چھ سال سے محفل کی قاری ہوں تو تقریباً یہاں سب ایکٹوو میمبرز کے بارے میں معلوم ہے۔ :) لڑائیاں اور بحثیں وغیرہ بھی زبانی یاد ہیں :p :biggrin: یہاں سب اراکین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے :)
مجھے ککنگ کا کافی شوق ہے تو آپ احباب مجھے کچن میں ضرور تانک جھانک کرتا پائیں گے :cool:
وعلیکم سلام
محفل میں خوش آمدید :)
ویسے میں نے بہت کم مراسلے کیے ہیں پچھلے پانچ سالوں میں ۔ کیا مجھ غریب کے غیر اہم مراسلے بھی پڑھ چکی ہیں؟:LOL:
 
سین خے

محفلین
موبائل سے لنک دینا مشکل ہو رہا ہے۔ آپ 'ہوشیار باش' نامی لڑی تلاشیے یا پهر 'ایشل خانم' لکھ کر سرچ کیجیے، ان کا ذکر شریف کافی لڑیوں میں ملے گا۔

ہوشیار باش لڑی مل گئی۔ شروع کے پانچ چھ صفحے ہی پڑھ سکی۔ ابھی پوری طرح تو سمجھ نہیں آیا پر کچھ کچھ اندازہ ہو گیا ہے کہ کس دور سے آپ حضرات گزرے ہوں گے۔ جبھی اتنا چرچا ہے۔ میری طرف سے سب متاثرین تعزیت قبول فرمائیں۔ :sigh:
لڑی شروع ہونے کی تاریخ دیکھتے ہی سمجھ آگیا کہ میری نظر سے یہ معاملہ کیوں نہ گزرا- رمضان اور وہ بھی آخر کے دن۔ :)

وعلیکم سلام
محفل میں خوش آمدید :)
ویسے میں نے بہت کم مراسلے کیے ہیں پچھلے پانچ سالوں میں ۔ کیا مجھ غریب کے غیر اہم مراسلے بھی پڑھ چکی ہیں؟:LOL:

شکریہ :) جی بالکل گزری ہیں۔ آپ پڑوسی ملک سے ہیں اور آپ دورمون کے فین ہیں :D

خفا نا ہویے گا، جملوں میں تهوڑی اصلاح کی ہے:battingeyelashes:

ارے خفگی کیسی چوہدری صاحب :D بلکہ میں تو پرزور تائید کروں گی! بیچاروں پر پہلے ہی بہنوئیوں کی جاسوسی کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ :giggle: اب اگر محفلین کی بھی کرنے لگ گئے تو پھر اپنے روزمرہ کے کام کب انجام دیں گے ;)

محفل میں خوش آمدید!

شکریہ حماد :)
 
آخری تدوین:

Khuram Shahzad

محفلین
السلام علیکم
میرا نام سائرہ ہے۔
وعلیکم سلام-----
سائرہ آپ کا سارا نام ہے؟ میرا مطلب ہے کہ "سین" سے سائرہ اور"خے" سے ؟ :)
کراچی سے تعلق ہے۔ محفل کی کوئی چھ سال سے خاموش قاری ہوں۔
فیمیل اور خاموش ...... اور وہ بھی پورے چھ سال ...... کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟ :biggrin:
کچھ دنوں پہلے 'بھنڈی کے ٹوٹکے' لڑی سے سابقہ پڑا۔ پانچویں صفحے پر پہنچ کر محسوس ہوا کہ اب تو اکاؤنٹ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے سو بس اکاؤنٹ بنا ڈالا۔
لو کر لو گل...... بریانی ، قورماوغیرہ کے بارے میں تو سنا تھا لیکن "بھنڈی " میں بھی اتنی کشش ہوتی ہے یہ آج پتا چلا ہے..... :battingeyelashes:اور اکاؤنٹ نہ ہوا "بھنڈی کا حلوہ" ہو گیا جو بنا ڈالا ..... :heehee:
لڑائیاں اور بحثیں وغیرہ بھی زبانی یاد ہیں :p :biggrin:
فیملز کو سبق یا اور کوئی چیز یاد ہو نہ ہو لیکن لڑائیاں کرنا ، کروانا ، لڑائیوں کو انجوئے کرنا اور دوسروں کی لڑائیوں کا حال آگے فارورڈ کرنا لازمی یاد رہتا ہے..... :biggrin:
مجھے ککنگ کا کافی شوق ہے تو آپ احباب مجھے کچن میں ضرور تانک جھانک کرتا پائیں گے :cool:
نانا ناا اا اا ...... بُری بات......:biggrin:
محفل میں خوش آمدید :)
 
Top