میں اور میری فیملی نے " یمی انڈیں ریسٹورانٹ سے
مصالحہ دوسا
نیروسٹ دوسا
اڈلی
مدراسی چائے
آج ہفتے کا دن ہے میرے علاوہ سب کی چھٹی ہے بچوں کی بھی اسکول کی چھٹی ہے لیکن
آج الحمدللہ میری چھوٹی بیٹی کو اسکول جانا پڑا خاص ایجوکیشن کے لئے ماشاء اللہ
جینئس بچوں میں سلیکٹ ہوئی ہے انکو میت کمپیٹیشن کے لئے تیاری کروارہے ہیں
ان کے اسکول میں تقریبا 3500 بچے ہیں او اینڈ اے لیول کا اسکول ہے
کچھ 60 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے اتوار سے جمعرات تک بچے بس میں اسکول جاتے ہیں
آج بھی انتظام تھا لیکن میں نے سیفٹی کو دماغ میں رکھ کر خود ہی اپنی محترمہ کے ساتھ
اس کو اسکول چھوڑ آیا اور ایک بجے لینے جانا ہے آتے ہوئے میں نے محترمہ سے کہا
" کیوں بھئی چلیں مدراسی ناشتے کے لئے وہ فٹ سے تیار ہوگئی میری محترمہ کو تیل والے
مغلائی کھانے پسند نہیں ہے وہ کم تیل والے کھانا کھاتی ہیں اور گھر میں 2 لیٹر والی بوتل تقریبا
25 روز چلتا ہے اسی طرح ایک کلو چینی تقریبا ایک ڈیڑھ مہینے یا اس سے بھی زیادہ چلتا ہے
میں بھول ہی جاتا ہوں کہ چپنی کب لایا تھا اور تیل کب خریدنا ہے زیادہ تر میں کوشش کرتا ہوں
کہ زیتون کا تیل استعمال ہو۔
دبئی گلوبل سٹی ہے اسلئے زیتون کا تیل ایک لیٹر 20 درھم میں ہر جگہہ دستیاب ہے