میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہد اشرف

محفلین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
لا باس طھوراً ان شاءاللہ۔
اللہ تعالیٰ صحتِ کامل عطا فرمائے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست

تابش بھائی اللہ کریم آپ کی تکلیف رفع فرمائیں اور جلد ازجلد صحت یاب فرمائیں ۔ آپ کو اس ابتلاء اور آزمائش میں صابر و شاکر رکھیں ۔ آمین ۔ دایاں ہاتھ متاثرہ جگہ پر رکھ کر تین بار سورۃالفاتحہ پڑھیں اور بار بار پڑھیں ۔ اس نیت اور یقین کے ساتھ کہ اللہ رحیم اس تکلیف میں شفا عطا فرمائیں گے ۔ یقیناً آپ علاج معالجے میں کوئی کمی نہ کر رہے ہوں گے ۔ اللہ کرے کسی بڑی سرجری کی ضرورت نہ پڑے ۔ اللہ کریم آپ کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے اور ہمیشہ تندرست رکھے ۔ آمین ۔

اللهم رب الناس أذهب البأس اشفِ أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك ، شفاء لا يغادر سقما ۔
لا بأسَ طهوراً إن شاء الله ۔
 
آمین جزاکم اللہ۔
ظہیراحمدظہیر بھائی یہ صورتحال ہے
IMG_20180423_090607.jpg

کل قریبی ہسپتال سے ایکس رے کروایا تھا۔ وہاں جو آرتھوپیڈک سرجن تھے، انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ جنہوں نے پہلے سرجری کی تھی، وہی آپریٹ کریں۔ ان سے رابطہ کیا ہے اور ایکس رے بھیجا ہے۔
انہوں نے آج بھائی کو بلایا ہے۔ پھر مزید تفصیل معلوم ہو گی۔
پہلی کوشش تو یہی ہے کہ اسی کو پلیٹس کے ذریعے جوڑیں۔
زیادہ مسئلہ ہوا تو لانگ راڈ کے ساتھ شاید پرزہ ریپلیس کرنا پڑے۔ خیر یہ ابھی ڈاکٹر بتائے گا۔
 
جاسمن

تابش بھائی ، اسے تو اوپن سرجری کے ذریعے ہی فکس کیا جاسکتا ہے ۔ جس سرجن نے ہِپ ریپلیس کی تھی اُسی سے آپریٹ کرانا زیادہ بہتر ہے ۔ یہ ایکسرے دیکھنے کے بعد میرا گمان ہے کہ فِیمر ہیڈ کو ریپلیس کرنے کے بجائے پلیٹ کے ذریعے ہی جوڑ دیں گے ۔ اللہ اپنا فضل کرے گا اور آپ بہت جلد پھر سے بھاگنے دوڑنے لگیں گے ۔
سرجری جتنی جلد کراسکیں بہتر ہے ورنہ متاثرہ ٹانگ میں خون جمنے کا خدشہ ہوتا ہے یعنی Blood clot ۔ اللہ کریم آپ کو اپنی امان میں رکھیں اور شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین

سعادت

تکنیکی معاون
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو۔ اپنا خیال رکھیے۔
 
اے خان

محفلین

فلک شیر

محفلین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
اللہ اکبر
اللہ تعالٰی بھائی کو مکمل، قائم رہنے والی اور جلد صحت عطا فرمائیں
ان مع العسر یسری
فتوکل علی اللہ
 
اکثر اوقات اپنے علم اور معلومات کے گھمنڈ میں انسان دوسروں کو حقیر تصور کرنے لگتا ہے ،اخلاقی لوازمات سے بالاتر ہو کر بات کرنا یا بحث کرنا اپنی عادت بنا لیتا ہے ۔دنیا اس کی بد اخلاقی اور علمی جاہلیت کی بنا پر اس انسان کو سمجھا کر راہ راست پر لانے کو کوشش کرتی ہے ،وہ انسان دوسروں کے سمجھانے کو اپنی علمی برتری تصور کرتا ہے اور یہ برتری ہی اس کو آخر کار پستی کے اندھے گڑھے کا مکین بنا ڈالتی ہے اور پھر اس اندھے گڑھے سے نمرور ،فرعون جیسے انسان پیدا ہوتے ہیں جو دنیا میں اپنے خدا ہونے کا اعلان کرکے خود دنیا کے لیے نشان عبرت بن جاتے ہیں ۔
 
سید عمران

اس لڑی اور اس پوسٹ کا آپس میں ربط؟؟؟
:sigh::sigh::sigh:
 
اکثر اوقات اپنے علم اور معلومات کے گھمنڈ میں انسان دوسروں کو حقیر تصور کرنے لگتا ہے ،اخلاقی لوازمات سے بالاتر ہو کر بات کرنا یا بحث کرنا اپنی عادت بنا لیتا ہے ۔دنیا اس کی بد اخلاقی اور علمی جاہلیت کی بنا پر اس انسان کو سمجھا کر راہ راست پر لانے کو کوشش کرتی ہے ،وہ انسان دوسروں کے سمجھانے کو اپنی علمی برتری تصور کرتا ہے اور یہ برتری ہی اس کو آخر کار پستی کے اندھے گڑھے کا مکین بنا ڈالتی ہے اور پھر اس اندھے گڑھے سے نمرور ،فرعون جیسے انسان پیدا ہوتے ہیں جو دنیا میں اپنے خدا ہونے کا اعلان کرکے خود دنیا کے لیے نشان عبرت بن جاتے ہیں ۔
ایک حدیث پاک میں بھی ایسی ہی بات فرمائی گئی ہے کہ "سب سے بڑا جاہل وہ ہے جو خود کو عالم سمجھے"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top