میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین
اللہ آپکو صحت دے۔ خیر اس واقعہ کے بعد اک واری فیر شیر والا سحر ٹوٹ گیا ہوگا
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
 
عثمان

محفلین

جاسمن

لائبریرین
آج کے دن 1934 کو احمد رشدی پیدا ہوئے تھے۔
آج مشہور ہدایت کار حسن طارق کی برسی بھی ہے۔
اللہ ان دونوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
کل کتاب کا عالمی دن تھا۔
دوپہر کے کھانے پہ 17 کولیگز سے پوچھا کہ کس کس نے چند دنوں میں کوئی کتاب پڑھی یا پڑھ رہے ہیں۔
11 نے اثبات میں جواب دیا۔شکر ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
آمین جزاکم اللہ۔
ظہیراحمدظہیر بھائی یہ صورتحال ہے
IMG_20180423_090607.jpg

کل قریبی ہسپتال سے ایکس رے کروایا تھا۔ وہاں جو آرتھوپیڈک سرجن تھے، انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ جنہوں نے پہلے سرجری کی تھی، وہی آپریٹ کریں۔ ان سے رابطہ کیا ہے اور ایکس رے بھیجا ہے۔
انہوں نے آج بھائی کو بلایا ہے۔ پھر مزید تفصیل معلوم ہو گی۔
پہلی کوشش تو یہی ہے کہ اسی کو پلیٹس کے ذریعے جوڑیں۔
زیادہ مسئلہ ہوا تو لانگ راڈ کے ساتھ شاید پرزہ ریپلیس کرنا پڑے۔ خیر یہ ابھی ڈاکٹر بتائے گا۔
تابش بھائی آپ کی تکلیف کا ابھی علم ہوا صدمے میں ہوں کہ آپ دوسری مرتبہ اتنی بڑی اذیت کا شکار ہوئے ہیں۔ اللّہ کریم آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس آزمائش سے نجات دے۔ آپ کو کامل صحت عطا ہو۔
 
م حمزہ

محفلین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی تکلیف فی الفور دور ہو اور آپ جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں۔ یشفیک اللہ شفاءً عاجلا و کاملا
 
صحیحین کی حدیث ہے کہ حضورﷺ سورج گرہن کی نماز پڑھا رہے ہیں اور نماز پڑھاتے ہوئے کچھ آگے بڑھے اور پھر پیچھے آئے۔ نماز کے بعد صحابہ کرام نے وجہ پوچھی تو حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جنت اور دوزخ کو میرے سامنے کردیا میں نے ارادہ کیا کہ جنت کے انگور کا خوشہ توڑ لوں اگر میں توڑ لیتا تو تم رہتی دنیا تک اسے کھاتے رہتے۔
اس حدیث پاک کی تشریح کرتے ہوئے مفتی اکمل صاحب نے بتایا تھا کہ نبی کریم کا جنت سے انگور توڑ لینے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے کہ نبی کریم کو اختیار تھا کہ وہ جنت سے لے لیتے اس بات پر مجھے امام احمد رضا خان کا شعر یاد آگیا کہ:
میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کے حبیب
یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا
 
انسان کی سیرت اور کردار کو ہمیشہ اخلاقیات کی کسوٹی پر پرکھا کرو، کھرے اور کھوٹے کی پہچان کے لیے یہ ایک عمدہ اور اعلی پیمانہ ہے ، کیونکہ یہ کسوٹی درحقیقت قانون فطرت کے عین مطابق ہے۔با ادب با نصیب بے ادب بد نصیب
 
جاسمن

لائبریرین
دو دن پہلے صاحب اور بیٹا موٹر سائیکل پہ تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
اللہ کا شکر ہے کہ بچت ہوگئی۔
دونوں چھٹیاں منارہے ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔آمین!
 
دو دن پہلے صاحب اور بیٹا موٹر سائیکل پہ تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
اللہ کا شکر ہے کہ بچت ہوگئی۔
دونوں چھٹیاں منارہے ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔آمین!
اللہ آپ کو، آپ کے گھر والوں کو اور تمام محفلین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 
A jabbar

محفلین
مارکیٹ میں گاڑی سے اترا تو اگلے قدم پر فٹ پاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔
پاؤں مڑا اور جھٹکا لگنے سے جہاں ہپ جوائنٹ پہلے ریپلیس ہو چکا ہے، اس سے نیچے ہڈی ٹوٹ گئی۔
دعاؤں کی درخواست
((اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی
لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا ))
اےاللہ لوگوں کے رب! تکلیف کو دورفرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری ہی شفاء شفاء ہے ۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔ (متفق علیہ)
 
بغض ،کینہ ، حسد ، منافقت ایسے پودے کی خاردار شاخیں ہیں جس میں الجھ کر انسان خود اپنی ہی روح کو لہولہان کر ڈالتا ہے۔ اپنے ہمسائے ، کاروباری احباب کی ترقی کو اپنے سینے کا داغ بنا کر اپنے نامہ اعمال کو سیاہ کرتا رہتا ہے۔ حسد اور رقابت کی بدترین آگ کو وہ اس خواہش اور تمنا پر جلاتا ہے کہ اس کی لپٹوں میں اپنے دشمن کو جلا سکے مگر آگ دہکانے والا یہ بھول جاتا ہے کہ اس کی تپش اور گرمی سے خود اس کا چہرہ اور دل سلگ کرسیاہ ہو رہا ہے۔
 
حاسد کا چہرہ اس کے احساسات کا ترجمان بن جاتا ہے۔میں نے کئی لوگوں کے چہرے دوسروں کی خوشیوں پہ سیاہ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔
حسد ایک روحانی بیماری ہے اور حاسد کو چاہیے کہ وہ سورہ فلق اور سورہ ناس پڑگا کرے اور اللہ سے دعا کرے۔
اللہ ہم سب کو ان بیماریوں سے اپنی پناہ میں رکھے اور لوگوں کے حسد اور نظر بد سے بھی پناہ دے۔آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top