میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
ایک آدمی نے عالمہ عورت سے شادی کرلی، شادی کے بعد اس لڑکی نے کہا کہ میں عالمہ ہوں اور ہم شریعت کے مطابق زندگی بسر کریں گے ،
وہ آدمی اس بات سے بہت خوش ہوا کہ چلو اچھا ہوا کہ بیگم کی برکت سے زندگی تو شریعت کے مطابق گزرے گی ،
کچھ دن بعد بیوی نے اسے کہا کہ دیکھو ہم نے گھرمیں شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کیا تھا اور شریعت میں بیوی پر ساس ، سسر کی خدمت واجب نہیں ،شریعت کے مطابق خاوند نے بیوی کیلئے علیحدہ گھر کا بندوبست بھی کرنا ہوتا ہے ،لہذا میرے لیے علیحدہ گھر لو ،
وہ آدمی بڑا پریشان ہوا کہ علیحدہ گھر لینا تو مسئلہ نہیں لیکن میرے بوڑھے والدین کا کیا بنے گا ،
اس پریشانی میں وہ ایک مفتی صاحب کے پاس گیا اور اپنا مسئلہ ان کے سامنے پیش کیا ،
مفتی صاحب نے کہا کہ بھائی بات تو وہ ٹھیک کہتی ہے ،
آدمی نے مفتی صاحب سے کہا کہ میں آپ کے پاس مسئلے کے حل کیلئے آیا ہوں فتوی لینے نہیں ،
مفتی صاحب نے کہا ایک طریقہ ہے،تم اپنی بیوی کو بتاؤ کہ شریعت کی رو سے میں دوسری شادی کرسکتا ہوں ،لہذا میں دوسری شادی کر رہا ہوں اور میری دوسری بیوی میرے والدین کے ساتھ رہے گی ،ان کی خدمت کرے گی اور آپ کیلئے میں علیحدہ گھر لے لیتا ہوں ۔
شوہر خوشی خوشی گھر پہنچا،
بیوی اس کے جواب سے سٹپٹا گئی اور بولی ! دفعہ کرو دوسری شادی کو ،میں ادھر ہی رہونگی اور آپ کے والدین میرے بھی والدین ہیں ،ان کی خدمت اکرام مسلم بھی ہے ۔

سبق ،،،!!!
کچھ وقت نکال کر کسی مولوی صاحب کے پاس بھی بیٹھا کریں کیونکہ ہر مسئلے کا حل مفتی گوگل کے پاس نہیں ہوتا ۔
گوگل پلس سے انتخاب
اب میاں بیوی کی کہانیاں میرا کیفیت نامہ میں بھی!
 

محمد وارث

لائبریرین
تین چھٹیاں، دن کی روشنی دیکھے بغیر ایک کمرے میں گزارنے کے بعد اگلے دن صبح ساڑھے سات دفتر پہنچنا، بس قربِ قیامت کی نشانی ہے! :)
 
سارا سال اپنے عزیز و اقارب ،ہمسائے اور دوست احباب کی دل آزاری کرتے گزارتے ہیں ، ہمیشہ دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے میں خیانت کرنا ہمارے لیے معمولی بات ہے ۔شب برات کے موقع پر اس عظیم اور برکت والی رات کے فضائل سن کر ہمارا ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور ہمیں اپنی مغفرت کی فکر لاحق ہوجاتی ہے ،افسوس صد افسوس یہ ایمان کی تازگی ہمارے لیے عارضی ہوتی ہے اور ہم پھر اپنی اس ہی ڈگر پر چل پڑتے ہیں ،بے شک اللہ کریم غفور رحیم ہے ۔
 
آخری تدوین:
سارا سال اپنے عزیز و اقارب ،ہمسائے اور دوست احباب کی دل آزاری کرتے گزارتے ہیں ، ہمیشہ دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے میں خیانت کرنا ہمارے لیے معمولی بات ہے ۔شب برات کے موقع پر اس عظیم اور برکت والی رات کے فضائل سن کر ہمارا ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور ہمیں اپنی مغفرت کی فکر لاحق ہوجاتی ہے ،افسوس صد افسوس یہ ایمان کی تازگی ہمارے لیے عارضی ہوتی ہے اور ہم پھر اپنی اس ڈگر پر چل پڑتے ہیں ،بے شک اللہ کریم غفور رحیم ہے ۔
رب کریم ہمارے گناہ، غفلتیں معاف فرمائے، نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے، ایمان کی حفاظت فرمائے، ایمان پہ موت عطا کرے اور مغفرت فرمادے ۔ آمین
 

فاخر رضا

محفلین
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ایسی کی مشغولیت تھی
حالانکہ یہ میری مشغولیت نہیں بلکہ "روٹین" ہے، کوئی ایک چھٹی ہو، یا دو تین ہوں یا پانچ سات (عیدوں پر)، میری یہی روٹین ہے! :)

یہ بھی کوئی سوال ہے پوچھنے والا؟ :)
کچھ کتب ہضم کر لی ہوں گی، بیٹھے بٹھائے۔ :)
چھٹیوں میں کتابوں کو ہاتھ لگانا منع ہے! :)
 

سید عمران

محفلین
تین چھٹیاں، دن کی روشنی دیکھے بغیر ایک کمرے میں گزارنے کے بعد اگلے دن صبح ساڑھے سات دفتر پہنچنا، بس قربِ قیامت کی نشانی ہے! :)

کچھ کتب ہضم کر لی ہوں گی، بیٹھے بٹھائے۔ :)
چھٹیوں میں کتابوں کو ہاتھ لگانا منع ہے! :)

یعنی اب ہم جو سمجھ رہے ہیں وہ صحیح سمجھ رہے ہیں؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
 

محمد وارث

لائبریرین
یعنی اب ہم جو سمجھ رہے ہیں وہ صحیح سمجھ رہے ہیں؟؟؟
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
ع - کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی والا معاملہ نہیں ہے صاحب۔

کتابیں میں صرف "ورکنگ ڈیز" میں پڑھتا ہوں، چھٹیوں میں کتابوں سے بھی چھٹی لے لیتا ہوں، اور چھٹی یا چھٹیاں صرف "انفو ٹینمنٹ" میں گزرتی ہیں!
 

م حمزہ

محفلین
ایک کولیگ کینسر میں مبتلا ہیں۔
دعا کی درخواست ہے۔
اس مرض میں خرچہ بھی بہت ہے۔ان کا ہر ماہ کا صرف علاج کا خرچہ 2 لاکھ روپے ہے۔وہ بھی اس لئے کم ہوا ہے کہ دوا جو دو لاکھ سے بھی زیادہ کی تھی کسی ملنے والے کے دوا کی کمپنی میں ہونے کی وجہ سے کم ہوگئی۔اب دوا اور ٹیسٹ ملا کر دو لاکھ ہوجاتے ہیں۔نوکری سے فارغ۔گھر چلانا اور بچوں کو پڑھانا۔
اللہ انہیں آسانیاں اور صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین!
اللہ تعالیٰ شفایابی عطا فرمائے اور آسانیاں فراہم کرے۔اللہ ان کی بیماری کو ان کے گناہوں کا کفارہ اور آخرت میں اجرِ عظیم کا باعث بنائے۔ آمین
 
دعوت اسلامی کو حکومت سندھ نے یونیورسٹی کے لئے زمین کیا دے دی ، بی بی سی کی دم پر پاؤں آگیا ۔ تعصب اور منافقت پر مبنی رپورٹ لکھ ماری۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top