کیفیت نامہ:
شب بخیر !! اس امید کے ساتھ کہ معطل محفلین جلد بحال ہونگے . انتظامی امور کو چلانے اور محفل میں امن و آشتی کی فضا برقرار رکھنے کے لیے عارضی معطلی تو سمجھ آتی ہے لیکن اردو محفل سے محبت کرنے والوں، اور اپنے قیمتی وقت کا ایک حصّہ یہاں صرف کرنے والوں کو مستقل بنیادوں پر محفل سے بے دخل کرنا ناانصافی ہو گی . ماشاءاللہ یہاں کے محفلین کی اکثریت پڑھی لکھی اور باشعور ہے. جو احباب معطل ہوئے ہیں وہ بھی قابلِ عزت، سمجھدار، اور دوستانہ مزاج کے حامل لوگ ہیں .محفل ان کو کھونے کی متحمل نہیں ہو سکتی . امید ہے یہاں سب ایک دوسرے کے افکار اور عقائد کا احترام کریں گے . بالخصوص مذہبی منافرت پھیلانے سے احتراز کیا جائے گا . اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہی بحث و تمحیص کی جائے گی .آزادئ ِ اظہارِ رائے کی حدود کا تعین بھی کیا جائے گا . بیسٹ آف لک ٹو آل .