میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
سمجھ نہیں آ رہا ہمت خان صاحب سرخ تصویر کیوں لگائے ہیں
چونکہ یہ خود بھی کئی بار معطل ہو چکے ہیں سو دل سے معطل ہونے والوں کے ساتھ ہیں، لیکن چونکہ اُن کے احتجاج کا رنگ 'سیاہ' ہے اور یہ 'سیاہ' کے ازلی دشمن ہیں اور کُھل کے اُن کی حمایت بھی نہیں کر رہے اور 'انفرادیت' اور توجہ حاصل کرنا انکی فطرت میں (چاہے وہ منفی ہی کیوں نہ ہو) سو ۔۔۔۔۔۔اب آپ کچھ خود بھی اندازہ لگا لیں دوست :)
 
محمدظہیر

محفلین

:D:LOL::ROFLMAO:
 
محمدظہیر

محفلین
جی۔ صرف کالے رنگ کی وجہ سے کرنا زیادتی ہوگی۔ میرا بھی یی خیال ہے کہ انتظامیہ صرف اسی وجہ سے معطل نہیں کر رہی۔
 
چونکہ یہ خود بھی کئی بار معطل ہو چکے ہیں سو دل سے معطل ہونے والوں کے ساتھ ہیں، لیکن چونکہ اُن کے احتجاج کا رنگ 'سیاہ' ہے اور یہ 'سیاہ' کے ازلی دشمن ہیں اور کُھل کے اُن کی حمایت بھی نہیں کر رہے اور 'انفرادیت' اور توجہ حاصل کرنا انکی فطرت میں (چاہے وہ منفی ہی کیوں نہ ہو) سو ۔۔۔۔۔۔اب آپ کچھ خود بھی اندازہ لگا لیں دوست :)

سب غلط
سرخ محبت کا رنگ ہے اور چونکہ محبت بے پرواہ ہے اس لیے جتانا ضروری ہے۔ میں منفرد ہوں مگر مجھے شوق نہیں۔ میں ایک مثبت کم گو شرمیلا آدمی ہوں:)
 
فرقان احمد

محفلین
پہلے تو عارف کریم کے کیفیت نامے کے خلاف احتجاج تھا۔ اب وہ معطل ہو گئے۔ اب احتجاج کی وجہ کیا ہے؟؟
ذاتی طور پر، میں اس سے زیادہ احتجاج کا قائل نہیں ہوں محترمہ! تاہم، جو محفلین معطل ہوئے، ان کے بارے میں اک ذرا تشویش ہے؛ ان میں سے کئی ایسے ہیں جنہوں نے اس فورم کو اپنی مثبت سوچ اور فکر سے نوازا تھا؛ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ معطلی عارضی نوعیت کی ہو گی۔ :) بقیہ، یہ تو محفل انتظامیہ کا کام ہے، وہی جانیں کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونا چاہیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top