میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ایک انتہائی غمگین غزل پڑھی ۔ ۔ ۔ ۔
اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج تیرے نام پہ رونا آیا

یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے
آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا

کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلا
منزلِ عشق میں ہر گام پہ رونا آیا

جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا ‘شکیل‘
مجھ کو اپنے دلِ ناکام پہ رونا آیا

پھر یہ خیال آیا کہ اگر دل لگانے کا معاملہ اتنا رسکی ہے تو آئی ٹی کے بندوں کی طرح اس معاملے میں بھی پلان "بی" کا بندوبست رکھنا چاہئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

شکیل بدایونی کی اس غزل کا ایک اور شعر ہے، وہ بھی شامل کر لیں کہ غزل تو مکمل ہو۔ :)

مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گری
اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا
 
پھر یہ خیال آیا کہ اگر دل لگانے کا معاملہ اتنا رسکی ہے تو آئی ٹی کے بندوں کی طرح اس معاملے میں بھی پلان "بی" کا بندوبست رکھنا چاہئے۔
عموماً یہ شعراء حضرات پلان زی کی ناکامی کے بعد دکھی شاعری شروع کرتے ہیں۔
 
عموماً یہ شعراء حضرات پلان زی کی ناکامی کے بعد دکھی شاعری شروع کرتے ہیں۔
دکھی شاعری شروع کرنے کے لئے جذبات کی توانائی سے بھرپور پلان "اے" کی ناکامی ہی کافی ہے۔ پلان ذی تک جانے والوں کو تو کوئی اور نام دینا چاہئے۔
 
دکھی شاعری شروع کرنے کے لئے جذبات کی توانائی سے بھرپور پلان "اے" کی ناکامی ہی کافی ہے۔ پلان ذی تک جانے والوں کو تو کوئی اور نام دینا چاہئے۔
جون کی شاعری میں خواتین کے نام کی تعداد گن لیں۔شاید پلان زی بھی کراس ہو چکا ہو۔ :p
 
جب دل میں موجود محبوب سے رابطہ مضبوط ہو جائے اور روح اپنے محبوب سے محو گفتگو ہو جائے تو اکثر پھر باہر کی دنیا کے لئے اس شخص کے پاس ما سوائے خاموشی کے اور کچھ نہیں رہتا۔
 
لطیفہ یاد آئے تو فوراً سنا دیا کریں
لطیفہ کچھ یوں تھا ۔
ایک آدمی کسی نجومی کے پاس گیا اور کہنے لگا میرے دائیں ہاتھ میں کھجلی ہوتی ہے ،نجومی بولا تمہارے پاس دولت آنے والی ہے ۔ آدمی نے کہا کہ میرے بائیں ہاتھ میں بھی کھجلی ہوتی ہے ۔ نجومی بولا خیال سے دولت سنبھالنا جلدی خرچ ہونے کا امکان ہے ۔ آدمی کہنے لگا میرے دائیں پاؤں میں بھی کھجلی ہوتی ہے نجومی نے کہا پیسہ تمہیں سفر کر کے ملے گا ۔ آدمی بولا میرے بائیں پاؤں میں بھی کھجلی ہوتی ہے ۔ نجومی نے کہا دفع ہو تمہیں تو کھجلی کی بیماری ہے۔

مجھے لطیفہ اس لئے یاد آیا کہ جن لوگوں کا محبت کا پلان بی سے بڑھ کر زی اور اس کو بھی کراس کر جائے ان کو دراصل دل پھینکنے کی بیماری ہوتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top