ہادیہ
محفلین
آپ کا تو مجھے علم نہیں، لیکن بچوں کو اسکول لے جانے اور لانے کی "ڈیوٹی" میری ہے سو مجھے بھی بچوں کے ساتھ ہی "طلوع" ہونا پڑتا ہے۔
میری لانے لے جانے کی ڈیوٹی تو نہیں، پر طلوع ساتھ ہی ہونا پڑتا ہے۔
میں گھر میں سب سے پہلے طلوع ہوتا ہوں
جی تو چاہتا ہے کہ غروب ہی رہا جائے لیکن ہماری ایک نہیں چلتی ہمیں طلوع کروا دیا جاتا ہے.
افسوس!!!! یہ دکھ تو تقریبا سانجھا ہی ہے سب کا۔۔ وارث بھائی،عدنان بھیا،تابش بھائی اور لئیق بھائی آپ سب کو آپ حضرات کی بیگمات "طلوع" کرواتی ہیں۔۔بیگم کا طریقہ تو عاجزی والا ہوتا۔۔ آجی اٹھ جائیں بچوں کو سکول چھوڑ کرآنا ہے دیر ہورہی۔۔ اور ہمیں "امی جان"۔۔ اب مزید تو بتانے کی ضرورت نہیں طریقہ کیا ہوتا ہے۔۔ لاالمیٰ سس ہماری بھی نہیں چلتی ایک۔۔ہمارا صبح طلوع ہونا بہت مشکل کام ہے ،ہماری بیگم صاحبہ کئی دفعہ آ کر ہمیں طلوع کرنے کی کوشیش کرتی ہین ۔ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں پھر جا کے ہم طلوع ہوتے ہیں۔