میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

لاریب مرزا

محفلین
حکومت ہر تعلیمی ادارے کو دو سیکیورٹی الرٹ طرح کی سِمز مہیا کر رہی ہے۔ اس سِم کو ہر وقت آن رکھنا ہے۔ اگر سکول میں دہشت گرد حملہ کرتے ہیں یا کوئی اور ایسا سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا ہے تو ان سِمز سے ایک مخصوص نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔ اگر کسی دوسری سِم سے رابطہ کیا گیا تو اس کے جواب میں کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جائے گی۔
درد سر یوں کہ کل ایک سِم ہمیں دی گئی۔ اور کہا گیا کہ آج ہی اس کو آن کر لیں۔ اتفاق سے ہمارا موبائل فون دو سِمز والا ہے۔ لیکن ہمیں سِم اس کے اندر ڈالنی نہیں آ رہی تھی۔ اپنی سی کوشش کر کے دیکھ لی لیکن وہ آن نہیں ہو رہی تھی۔ ہم نے سوچا گھر جا کے بھائی سے کہیں گے کہ ٹھیک سے لگا دیں۔ لیکن ہم بھول گئے۔ آج تھانے سے کچھ پولیس اہلکار یہ چیک کرنے آئے تھے کہ سِم آن کیوں نہیں ہے؟؟ :yawning: ہمیں یاد آیا کہ وہ تو اس میں لگ ہی نہیں رہی تھی۔ ہماری پرنسپل کہتی ہیں کہ اپنی سِم وقتی طور پر نکال کے یہ والی ڈال لیں۔ گھر جا کے اس معاملے کو دیکھ لیجیے گا۔ :yawning: ہم نے اپنی پیاری سِم نکال کے وہ منحوس سِم لگائی اور ایک مخصوص نمبر پہ ان کو کال کر کے بتایا کہ سِم آن ہو چکی ہے اور آن ہی رہے گی۔ :yawning: لیکن اس سارے عمل کی وجہ سے ہمیں خاصی پریشانی اٹھانی پڑی۔
 
فاخر رضا

خدا آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کے تمام بچوں اور اساتذہ کی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شکر ہے کہ بچوں کے اسکول کا ٹائم ساڑھے سات سے آٹھ ہو گیا، یہ اضافی آدھا گھنٹہ کسی جنت سے کم نہیں لگا آج! :)
ہمارے بچے صبح سوا پانچ بجے اسکول جاتے ہیں ریاض میں ۔ چار پانچ سال سے ۔
اس سے پہلے پونے سات بجے جاتے تھے۔
بر سبیل تذکرہ ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
حکومت ہر تعلیمی ادارے کو دو سیکیورٹی الرٹ طرح کی سِمز مہیا کر رہی ہے۔ اس سِم کو ہر وقت آن رکھنا ہے۔ اگر سکول میں دہشت گرد حملہ کرتے ہیں یا کوئی اور ایسا سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا ہے تو ان سِمز سے ایک مخصوص نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔ اگر کسی دوسری سِم سے رابطہ کیا گیا تو اس کے جواب میں کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جائے گی۔
درد سر یوں کہ کل ایک سِم ہمیں دی گئی۔ اور کہا گیا کہ آج ہی اس کو آن کر لیں۔ اتفاق سے ہمارا موبائل فون دو سِمز والا ہے۔ لیکن ہمیں سِم اس کے اندر ڈالنی نہیں آ رہی تھی۔ اپنی سی کوشش کر کے دیکھ لی لیکن وہ آن نہیں ہو رہی تھی۔ ہم نے سوچا گھر جا کے بھائی سے کہیں گے کہ ٹھیک سے لگا دیں۔ لیکن ہم بھول گئے۔ آج تھانے سے کچھ پولیس اہلکار یہ چیک کرنے آئے تھے کہ سِم آن کیوں نہیں ہے؟؟ :yawning: ہمیں یاد آیا کہ وہ تو اس میں لگ ہی نہیں رہی تھی۔ ہماری پرنسپل کہتی ہیں کہ اپنی سِم وقتی طور پر نکال کے یہ والی ڈال لیں۔ گھر جا کے اس معاملے کو دیکھ لیجیے گا۔ :yawning: ہم نے اپنی پیاری سِم نکال کے وہ منحوس سِم لگائی اور ایک مخصوص نمبر پہ ان کو کال کر کے بتایا کہ سِم آن ہو چکی ہے اور آن ہی رہے گی۔ :yawning: لیکن اس سارے عمل کی وجہ سے ہمیں خاصی پریشانی اٹھانی پڑی۔
یہ کہاں اور کب کا واقعہ ہے ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے بچے صبح سوا پانچ بجے اسکول جاتے ہیں ریاض میں ۔ چار پانچ سال سے ۔
اس سے پہلے پونے سات بجے جاتے تھے۔
بر سبیل تذکرہ ۔
آپ کا تو مجھے علم نہیں، لیکن بچوں کو اسکول لے جانے اور لانے کی "ڈیوٹی" میری ہے سو مجھے بھی بچوں کے ساتھ ہی "طلوع" ہونا پڑتا ہے۔ :)
 
میری لانے لے جانے کی ڈیوٹی تو نہیں، پر طلوع ساتھ ہی ہونا پڑتا ہے۔ :p
 
La Alma

لائبریرین
جی تو چاہتا ہے کہ غروب ہی رہا جائے لیکن ہماری ایک نہیں چلتی ہمیں طلوع کروا دیا جاتا ہے.
 
ہمارا صبح طلوع ہونا بہت مشکل کام ہے ،ہماری بیگم صاحبہ کئی دفعہ آ کر ہمیں طلوع کرنے کی کوشیش کرتی ہیں ۔ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں پھر جا کے ہم طلوع ہوتے ہیں۔:p
 
آخری تدوین:
بچپن سے سنتے آئے
ہندوستان کی پہلی گلی
پہلی گلی میں لیاقت علی
لیاقت علی تجھے گولی لگی

بڑے ہوئے تو معلوم ہوا کہ ان کو تو لیاقت باغ میں گولی لگی تھی۔
یا پھر لیاقت باغ ہی ہندوستان کی پہلی گلی تھا؟
16 اکتوبر، یومِ شہادت لیاقت علی خان
 
آوازِ دوست

محفلین
اہالیانِ محفل خوش رہیں۔ کافی دن بعد واپسی ہے۔ نئے اور کُچھ شناسا ناموں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے :)
تو اپنے اِس گھر میں معمول کی اٹھا پٹخ اور پرخلوص دھینگا مشتی کے ساتھ سب ٹھیک چل رہا ہے ناں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top