میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
جب ہم مروت میں فون سننے پہ مجبور ہوتے ہیں۔لاوڈ سپیکر اپنے گھر والوں کے ڈسٹرب ہونے کے ڈر سے نہیں کھولتے۔نہ ہی مخاطب کو کچھ کہہ سکتے ہیں۔سچ بڑی مصیبت میں گرفتار۔فون رکھ کے کتنی دیر کان سہلاتے ہیں۔
 
جب ہم مروت میں فون سننے پہ مجبور ہوتے ہیں۔لاوڈ سپیکر اپنے گھر والوں کے ڈسٹرب ہونے کے ڈر سے نہیں کھولتے۔نہ ہی مخاطب کو کچھ کہہ سکتے ہیں۔سچ بڑی مصیبت میں گرفتار۔فون رکھ کے کتنی دیر کان سہلاتے ہیں۔
اس کا ایک حل یہ ہے کہ کسی ڈیوائس پر ہر تھوڑی دیر بعد ہمم، اچھا، جی، ہاں ریکارڈ کر لیں اور ایسی کال کے وقت ریکارڈنگ پلے کر دیں۔
 
جب ہم مروت میں فون سننے پہ مجبور ہوتے ہیں۔لاوڈ سپیکر اپنے گھر والوں کے ڈسٹرب ہونے کے ڈر سے نہیں کھولتے۔نہ ہی مخاطب کو کچھ کہہ سکتے ہیں۔سچ بڑی مصیبت میں گرفتار۔فون رکھ کے کتنی دیر کان سہلاتے ہیں۔
ایسے میں ہینڈزفری وغیرہ بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے-
 
اس کا ایک حل یہ ہے کہ کسی ڈیوائس پر ہر تھوڑی دیر بعد ہمم، اچھا، جی، ہاں ریکارڈ کر لیں اور ایسی کال کے وقت ریکارڈنگ پلے کر دیں۔

اس پر انڈین کامیڈین زاکر خان کا سیٹ یاد آ گیا-
جسمیں وہ ایک جگہ کیا خوب فرماتے ہیں کہ " دیکھیں اس نے آپکی تو سننی نہیں، اپنی ہی سنانی ہے کہ" شیکھا کو دیکھا تھا، شیکھا یہ شیکھا وہ۔۔۔۔۔۔الخ" تو ایسے میں بھائی نے کر لیا ڈی کوڈ بس تھوڑے سے وقفے سے "ہاں، ہوں، ٹھیک" کہتے رہیں البتہ اس دوران آپکو ضروری کام جیسا کہ سگریٹ وغیرہ پینی ہے تو بس ایک سوال ڈال دیں مثلاً "آج شیکھا نے جو سوٹ پہنا تھا وہ کیا تھا؟"
وغیرہ وغیرہ!!

کلپ یوٹیوب پر باآسانی دستیاب ہے البتہ دیکھیں اپنی ذمہ داری پر بعد کی محسوسمنٹ کا ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا- شکریہ
 
سچ بڑی مصیبت میں گرفتار۔فون رکھ کے کتنی دیر کان سہلاتے ہیں۔
آپااگرلمبی کال ہونے لگے تو آپ یہ شکوہ کر کے کال بند کر دیا کریں کہ " آپ کی آواز بہت دھیمی آرہی ہے جس کی وجہ سے میں بات ٹھیک سے سن نہیں پارہی لہذا بعد میں بات ہو گی اللہ حافظ "۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آپااگرلمبی کال ہونے لگے تو آپ یہ شکوہ کر کی کال بند کر دیا کریں کہ " آپ کی آواز بہت دھیمی آرہی ہے جس کی وجہ سے میں بات ٹھیک سے سن نہیں پارہی لہذا بعد میں بات ہو گی اللہ حافظ "۔
اتنی اچھی آپا سے جھوٹ پہ جھوٹ بلوائے جائیں!!!
 
سین خے

محفلین
اتنی اچھی آپا سے جھوٹ پہ جھوٹ بلوائے جائیں!!!

بالکل ٹھیک بات! :) اگر بات نہیں کی جا رہی تو صاف بول دینا چاہئیے ناکہ آپ سامنے والے کو معلوم ہی نہ ہونے دیں اور وہ پھر وہی کرے۔ اگر اسے بعد میں کسی اور سے پتہ چلے گا تو دل میں برائی ہی پیدا ہوگی :) ایسے میں اسٹریٹ فارورڈ ہونا زیادہ بہتر رہتا ہے۔
 
یاز

محفلین
تو پھر آپ لاوڈ اسپیکر کھول کر بات کیا کریں۔ آپ کے کان مکمل اس تکلیف سے آزاد رہا کریں گے ۔
آلہ مکبر الصوت کا استعمال مجرب تو ہے لیکن اس میں مضائقہ یہ درپیش ہے کہ گردونواح میں موجود لوگوں کے مبینہ گفتگوئے طویل کے متاثرینِ سمع خراش میں شامل ہونے کا احتمال بھی رہے گا۔
 
سید عمران

محفلین
آلہ مکبر الصوت کا استعمال مجرب تو ہے لیکن اس میں مضائقہ یہ درپیش ہے کہ گردونواح میں موجود لوگوں کے مبینہ گفتگوئے طویل کے متاثرینِ سمع خراش میں شامل ہونے کا احتمال بھی رہے گا۔
یہ جواب آپا کے لیے ہے یا۔۔۔
محمد امین صدیق بھائی کے لیے؟؟؟
:thinking::thinking::thinking::thinking::thinking:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top