میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
احباب کے مشوروں کا شکریہ۔
جھوٹ بولنا بہت مشکل ہے۔یہ نہیں ہوسکتا۔
ایک دوست بہت دیر تک،بار بار اور جزیات کے ساتھ بات کرتی ہیں۔انہیں تو میں نے بتا دیا کہ میرے کان لمبی بات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔البتہ کل جن سے بلکہ جن کی بات سن رہی تھی۔۔بے ادبی کے ڈر سے چپ رہی۔
یہ مروت بھی بسا اوقات بندے کو بہت زچ کرتی ہے۔
ایک دل چاہا کہ آواز لگاوں۔۔۔اچھا آتی ہوں۔۔۔خود سمجھ لیں کہ گھر سے کوئی بلا رہا ہے لیکن یہ بھی دھوکہ اور دوسرے لفظوں میں جھوٹ ہوتا سو ۔۔۔۔ہم چپ رہے،ہوں ہاں کرتے رہے۔:)
 

ہادیہ

محفلین
۔ بات مختصر اور 'ٹو دی پوائنٹ' کی جائے۔ طویل بات کرنی ہو تو ہر پندرہ منٹ بعد 'بریک' لی جائے۔
۔ پہلے دائیں اور پھر بائیں کان کو زحمت دی جا سکتی ہے۔ :)
۔ اگر مناسب ہو تو فون اسپیکر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ ٹیکسٹ پیغامات کا تبادلہ بھی ایک متبادل آپشن ہے، گو کہ ہمیں یہ طریقہ زیادہ پسند نہیں۔
عملی اور حفاظتی اقدامات بتانے کا بہت شکریہ۔۔:p
ٹو دا پوائنٹ بات کونسی ہوتی ہے بھلا۔۔:oops:
ہم سے یہ نہیں ہوسکتا۔۔ نا نا۔۔:cautious:
بالکل نہیں نہیں۔۔ :p
بلکہ ٹو دا پوائنٹ بات کرنے والے کو ہم سڑیل سمجھ لیتے ہیں۔ :ROFLMAO:
میں نے تو کبھی کمنٹ ٹو دا پوائنٹ نہیں کیا۔۔:noxxx::rollingonthefloor:
 

اے خان

محفلین
فون پر باتیں کرنے پر بھی کوئی تھک جاتا ہے بھلا؟ میں تو دو کلومیٹر کا فاصلہ بھی ساتھ میں طے کرلیتا ہوں.
 

زیک

مسافر
فون پر باتیں کرنے پر بھی کوئی تھک جاتا ہے بھلا؟ میں تو دو کلومیٹر کا فاصلہ بھی ساتھ میں طے کرلیتا ہوں.
آج کل تو آسان کام ہے۔ میں تو کارڈ لیس اور موبائل سے پہلے بھی فون پر بات کرتے ہوئے دو چار کلومیٹر چل لیتا تھا
 

یاز

محفلین
images
 

جاسمن

لائبریرین
مدد کیجیے،ثواب لیجیے
home.earthlink.net/~clevy/Social_Stratification__Chapter_8_.pdf
اس کے مصنف کا نام اور سال اشاعت نہیں مل رہا باوجود کوشش کے۔
کوئی ہے جو مدد کرے۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top