ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین!
Realisticہونے کا یہ مطلب قطعا نہیں ہوتا کہ بندہ جذبات سے عاری ہوجائے۔
ہم سب نے جانا ہے۔ آپ کے (آپ بابو اپنے والد صاحب کے کہتے ہیں ؟) والد صاحب کو اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ان کی قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔آپ سب کو ان کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔آمین!
آپ ان کے نام پہ کوئی صدقئہ جاریہ شروع کریں۔
ان کے نام سے جڑے جتنے رشتے ہیں،انہیں توجہ اور محبت دیں۔
ان کی قبر پہ جایا کریں۔وہاں ان کے لئے اور دوسرے مرحومین کے لئے دعائیں کریں۔
تلاوت میں سکون ہی سکون ہے۔تلاوت کریں۔
نماز خاص طور پہ تہجد میں ان کے لئے دعائیں کریں اور اپنے صبر کے لئے بھی۔
یہ جذبات جو آپ کے دل میں ہیں،آپ انہیں اپنے لئے قوت میں بدل سکتے ہیں۔
ہم اپنے جذبات کو واقعی میں قوت میں بدل کے ان سے بہت مثبت فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
اللہ آپ کے دل کو سکون عطا فرمائے۔آمین!