سارہ خان
محفلین
حجاب نے کہا:چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
بہت دن ہو گئے ہیں وحشتوں کی بھیڑ میں ہم کو
درختوں پہ ہوائیںموسموں کے گیت گاتی ہیں
جہاں پر چاند تاروں کو لیئے مٹی میں اُترا ہے
جہاں سورج کی کرنیں رات پر پہرہ بٹھاتی ہیں
جہاں خاموشیوں کو گفتگو کرنے کی عادت ہے
جہاں سے راستے جاتے ہیں انجانی مسافت کو
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
ذرا ان کشتیوں کو غور سے دیکھو
جو پتواروں کی بانہوں میں
سمندروں میں بچھی خاموشیوں کو
گفتگو کا ساز دیتی ہیں
ہمیں آواز دیتی ہیں
ادھر دیکھو پرندے بادلوں کے گِرد اُڑتے ہیں
کبھی بادل کے ٹکڑے پاؤں میں لے کر
کناروں پر اُترتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
وہ دیکھو قافلہ جاتا ہے کچھ ناکاز سواروں کا
مسافت دھوپ کی ہے اور سفر ہے ریگزاروں کا
کبھی جو رات پڑتی ہے تو یہ خیمے لگاتے ہیں
کسی کو یاد کرنے کی تڑپ میں بھول جاتے ہیں
ان ہی خیموں سے کتنی داستانوں کے سرے ملتے ہوئے
نغموں میں ڈھلتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
کبھی بنتے بگڑتے دائروں کے درمیاں دیکھو
شکستہ ہوگئے بے چہرگی کے دُکھ میں آئینے
تماشا ہو گئیں ویرانیوں کے رقص میں آنکھیں
یہاں تو گفتگو کے سائے بھی خاموش رہتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪