"میری پسند"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
لہو رونے سے ڈرتا ہوں،جدا ہونے سے ڈرتا ہوں
میری آنکھیں بتاتی ہیں کہ میں سونے سے ڈرتا ہوں
میری انگلی پکڑ لینا مجھے تنہا نہیں کرنا
یہ دنیا ایک میلا ہے،تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
جو ہنستی ہو تو کیوں پلکوں کے گوشے بھیگ جاتے ہیں
تمہیں معلوم ہے میں اس طرح رونے سے ڈرتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
اس شرط پے کھیلوں گی تجھ سے پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاؤں، ہاروں تو پیا تیری
 
سارہ خان

محفلین
افسانے درد محرومی کے دہرائے نہیں جاتے
کچھ ایسے زخم ہوتے ہیں جو دِکھلائے نہیں جاتے
تمنا۔۔آرزو۔۔حسرت۔۔اُمید۔۔وصل اور چاہت
یہ لاشے رکھ لیے جاتے ہیں۔۔دفنائے نہیں جاتے
 
عمر سیف

محفلین
کیوں طبعیت کہیں ٹھہرتی نہیں
دوستی تو اداس کرتی نہیں
جس طرح تم گزارتے ہو فراز
زندگی تو اس طرح گزرتی نہیں
 
ماوراء

محفلین
عیشل نے کہا:
لہو رونے سے ڈرتا ہوں،جدا ہونے سے ڈرتا ہوں
میری آنکھیں بتاتی ہیں کہ میں سونے سے ڈرتا ہوں
میری انگلی پکڑ لینا مجھے تنہا نہیں کرنا
یہ دنیا ایک میلا ہے،تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
جو ہنستی ہو تو کیوں پلکوں کے گوشے بھیگ جاتے ہیں
تمہیں معلوم ہے میں اس طرح رونے سے ڈرتا ہوں

:best:
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
افسانے درد محرومی کے دہرائے نہیں جاتے
کچھ ایسے زخم ہوتے ہیں جو دِکھلائے نہیں جاتے
تمنا۔۔آرزو۔۔حسرت۔۔اُمید۔۔وصل اور چاہت
یہ لاشے رکھ لیے جاتے ہیں۔۔دفنائے نہیں جاتے

تمنا۔۔آرزو۔۔حسرت۔۔اُمید۔۔وصل اور چاہت
یہ لاشے رکھ لیے جاتے ہیں۔۔دفنائے نہیں جاتے

بہت خوب، زبردست شعر ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نظر نظر سے ملا کر شراب پیتے ہیں
ہم ان کو پاس بٹھا کر شراب پیتے ہیں

اسی لیے تو اندھیرا ہے میکدے میں بہت
یہاں گھروں کو جلا کر شراب پیتے ہیں

ہمیں تمہارے سوا کچھ نظر نہیں آتا
تمہیں نظر میں سجا کر شراب پیتے ہیں

انہیں کے حصے میں آتی ہے پیاس اکثر
جو دوسروں کو پلا کر شراب پیتے ہیں
(تسنیم فاروقی)
 
عیشل

محفلین
ماوراء نے کہا:
عیشل نے کہا:
لہو رونے سے ڈرتا ہوں،جدا ہونے سے ڈرتا ہوں
میری آنکھیں بتاتی ہیں کہ میں سونے سے ڈرتا ہوں
میری انگلی پکڑ لینا مجھے تنہا نہیں کرنا
یہ دنیا ایک میلا ہے،تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
جو ہنستی ہو تو کیوں پلکوں کے گوشے بھیگ جاتے ہیں
تمہیں معلوم ہے میں اس طرح رونے سے ڈرتا ہوں

:best:

شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
میری انگلی پکڑ لینا مجھے تنہا نہیں کرنا
یہ دنیا ایک میلا ہے،تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں

یہ دنیا ایک میلہ ہے، تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
 
عمر سیف

محفلین
تنہائی بظاہر بہت اکیلی ہوگی
پسِ انداز کوئی سہیلی ہوگی

خوشبو کو ایک بار پالنے کی تمنا
کاغذ کے پھول نے بھی جھیلی ہوگی

اب تک نہ جسے بوجھ سکا ہے کوئی
اس کی محبت بھی اک پہیلی ہوگی

وہ جس میں رہتا نہیں میری ذات
اک آسیب زدہ حویلی ہوگی

وہ بن گئی اب خود اک گُڑیا
جو بچپن میں گڑیوں سے کھیلی ہوگی
 
عمر سیف

محفلین
[align=right:c78a05169c]چڑیا پوری بھیگ چکی ہے
درخت بھی پتا پتا ٹپک رہا ہے
گھونسلہ کب کا بکھر چُکا ہے
چڑیا پھر بھی چہک رہی ہے
انگ انگ سے بول رہی ہے
اس موسم میں بھیگتے رہنا کتنا اچھا لگتا ہے[/align:c78a05169c]
 
شمشاد

لائبریرین
تم نے دل کی بات کہہ دی آج یہ اچھا ہوا
ہم تمہیں اپنا سمجھتے تھے بڑا دھوکہ ہوا

جب بھی ہم نے کچھ کہا اس کا اثر الٹا ہوا
آپ شاید بھولتے ہیں بارہا ایسا ہوا

آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آ گئے
ہم تو دیوانے ہیں آپ کو یہ کیا ہوا

اب کسی سے کیا کہیں ‘ اقبال‘ اپنی داستاں
بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا
(اقبال عظیم)
 
ماوراء

محفلین
جب بھی ہم نے کچھ کہا اس کا اثر الٹا ہوا
آپ شاید بھولتے ہیں بارہا ایسا ہوا

آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آ گئے
ہم تو دیوانے ہیں آپ کو یہ کیا ہوا

زبردست شمشاد بھائی۔!​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top