"میری پسند"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
اسی غزل کا ایک شعر

نہیں ملتے ہو تم سے تو سب ہمدرد ہیں میرے
زمانہ ہم سے جل جائے، اگر تم ملنے آ جاؤ
 

عمر سیف

محفلین
[align=right:a64ef38b94]اے شہر رسنِ بستہ
کیا یہ تیری منزل ہے
کیا یہ تیرا حاصل ہے
یہ کونسا منظر ہے
کیا تیرا مقدر ہے
کچھ بھی تو نہیں کُھلتا
تقدیر فصیل شہر، کُتبہ ہے کے گلدستہ
اے شہر رسنِ بستہ

اب کوئی بھی خوابوں پر ایمان نہیں رکھتا
کس راہ پہ جانا ہے کس راہ پہ نہیں پہچان نہیں رکھتا
شاعر ہو کہ صورت گر، باغوں کے چراغوں کی بستی کے سجانے کا سامان نہیں رکھتا
جس سمت نظر کیجے آنکھوں میں در آتے اور خون رُلاتے ہے
یادوں سے بھریں دامن لاشوں سے بھرا رستہ
اے شہر رسنِ بستہ

مدت ہوئی لوگوں کو چپ مار گئی جیسے
ہاری ہوئی خلقت جینے کی کشاکش میں جی ہار گئی جیسے
ہر سانس خجل ٹھہری بیکار گئی جیسے
اب غم کی حکایت ہو یا لُطف کی باتیں کوئی بھی نہیں روتا کوئی بھی نہیں ہنستا
اے شہر رسنِ بستہ[/align:a64ef38b94]
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
:( :?

اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر
:( :?

:roll: ۔تمہارے لئے نہیں ہے شاعر نے اپنے لئے کہا ہوگا ۔۔۔ :( :(
 

سارہ خان

محفلین
ضبط نے کہا:
[align=right:9fca2c537a]اے شہر رسنِ بستہ
کیا یہ تیری منزل ہے
کیا یہ تیرا حاصل ہے
یہ کونسا منظر ہے
کیا تیرا مقدر ہے
کچھ بھی تو نہیں کُھلتا
تقدیر فصیل شہر، کُتبہ ہے کے گلدستہ
اے شہر رسنِ بستہ

اب کوئی بھی خوابوں پر ایمان نہیں رکھتا
کس راہ پہ جانا ہے کس راہ پہ نہیں پہچان نہیں رکھتا
شاعر ہو کہ صورت گر، باغوں کے چراغوں کی بستی کے سجانے کا سامان نہیں رکھتا
جس سمت نظر کیجے آنکھوں میں در آتے اور خون رُلاتے ہے
یادوں سے بھریں دامن لاشوں سے بھرا رستہ
اے شہر رسنِ بستہ

مدت ہوئی لوگوں کو چپ مار گئی جیسے
ہاری ہوئی خلقت جینے کی کشاکش میں جی ہار گئی جیسے
ہر سانس خجل ٹھہری بیکار گئی جیسے
اب غم کی حکایت ہو یا لُطف کی باتیں کوئی بھی نہیں روتا کوئی بھی نہیں ہنستا
اے شہر رسنِ بستہ[/align:9fca2c537a]
اتنی غمگین شاعری ۔۔ :roll: :(
 

عمر سیف

محفلین
سارہ خان نے کہا:
ضبط نے کہا:
[align=right:a9014fa04f]اے شہر رسنِ بستہ
کیا یہ تیری منزل ہے
کیا یہ تیرا حاصل ہے
یہ کونسا منظر ہے
کیا تیرا مقدر ہے
کچھ بھی تو نہیں کُھلتا
تقدیر فصیل شہر، کُتبہ ہے کے گلدستہ
اے شہر رسنِ بستہ

اب کوئی بھی خوابوں پر ایمان نہیں رکھتا
کس راہ پہ جانا ہے کس راہ پہ نہیں پہچان نہیں رکھتا
شاعر ہو کہ صورت گر، باغوں کے چراغوں کی بستی کے سجانے کا سامان نہیں رکھتا
جس سمت نظر کیجے آنکھوں میں در آتے اور خون رُلاتے ہے
یادوں سے بھریں دامن لاشوں سے بھرا رستہ
اے شہر رسنِ بستہ

مدت ہوئی لوگوں کو چپ مار گئی جیسے
ہاری ہوئی خلقت جینے کی کشاکش میں جی ہار گئی جیسے
ہر سانس خجل ٹھہری بیکار گئی جیسے
اب غم کی حکایت ہو یا لُطف کی باتیں کوئی بھی نہیں روتا کوئی بھی نہیں ہنستا
اے شہر رسنِ بستہ[/align:a9014fa04f]
اتنی غمگین شاعری ۔۔ :roll: :(
کبھی کبھی پڑھ لینی چاہئے۔
 

ماوراء

محفلین
سارہ خان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
:( :?

اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر
:( :?

:roll: ۔تمہارے لئے نہیں ہے شاعر نے اپنے لئے کہا ہوگا ۔۔۔ :( :(
میری ایک دوست بھی مجھے کہتی رہتی ہے کہ میں زیادہ نہ ہنسا کروں۔“ اس کا خیال ہے کہ جو زیادہ ہنستا ہے آئندہ زندگی میں اس کو رونا پڑتا ہے۔ شاعر کی بات سے تو اس کی بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ :? :(

اور دوسرے شعر بھی سچ ہی ہے۔ :(
 

عمر سیف

محفلین
شکریہ۔

میں تجھ کو پا کے، تجھی کو صدائیں دیتا ہوں
تو میرے دل میں اُتر پر بھی کیوں سفر میں رہا​
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
:( :?

اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر
:( :?

:roll: ۔تمہارے لئے نہیں ہے شاعر نے اپنے لئے کہا ہوگا ۔۔۔ :( :(
میری ایک دوست بھی مجھے کہتی رہتی ہے کہ میں زیادہ نہ ہنسا کروں۔“ اس کا خیال ہے کہ جو زیادہ ہنستا ہے آئندہ زندگی میں اس کو رونا پڑتا ہے۔ شاعر کی بات سے تو اس کی بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ :? :(

اور دوسرے شعر بھی سچ ہی ہے۔ :(
اکثر لوگ ایسا ہی کہتے ہیں ۔۔ لیکن ہم کل کے لئے اپنا آج کیوں خراب کریں ۔۔ جو اچھا واقت ملے اس کو تو انجوائے کرنا چاہیے نہ ۔۔ رونے کی روتے وقت دیکھی جائےگی ۔۔ :)
دوسرے شعر میں واقعی اچھی نصیحت ہے ۔۔ اس پر عمل کرنا چاہئے ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
دیر و حرم میں بسنے والو
میخانے میں پھوٹ نہ ڈالو

طوفاں سے ہم ٹکرائیں گے
تم اپنی کشتی سنمبھالو

میخانے میں آئے واعظ
ان کو بھی انساں بنا لو

عارض و لب سدا رہنے دو
تاج محل پہ رنگ نہ ڈالو

(خاموش غازی پوری)
 

عیشل

محفلین
یونہی ختم ہجر کا باب ہو نئے سال میں
کوئی خواب ہی تیرا خواب ہو نئے سال میں
کبھی یوں ہی کسی شب کہ تو مجھے آ ملے
گئے رت جگوں کا حساب ہو نئے سال میں
 

شمشاد

لائبریرین
سفرِ منزلِ شب یاد نہیں
لوگ رخصت ہوئے کب یاد نہیں

دل میں ہر وقت چھبن رہتی ہے
تھی مجھے کس کی طلب یاد نہیں

وہ ستارہ تھی کہ شبنم کہ پھول
اک صورت تھی عجب یاد نہیں

ایسا الجھا ہوں غمِ دنیا میں
اک بھی خوابِ طرب یاد نہیں

بھولتے جاتے ہیں ماضی کے دیار
یاد آئیں بھی تو سب یاد نہیں

یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہم
یاد ہی کب تھی کہ اب یاد نہیں

یاد ہے سحرِ چراغاں “ ناصر “
دیئے کے بجھنے کا سبب یاد نہیں
(ناصر کاظمی)
 

سارہ خان

محفلین
بہت خوب شمشاد بھائی ۔۔

آنکھیں وہ بزم جس کا نشاں ڈولتے چراغ
دل وہ چمن کہ جس کا ہے رنگ بہار دھند۔۔
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ سارہ جی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خط پڑھ کے بولے نامہ بر سے جا خدا حافظ
جواب آیا میری قسمت سے لیکن لاجواب آیا
(شکیل بدایونی)
 

حجاب

محفلین
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
بہت دن ہو گئے ہیں وحشتوں کی بھیڑ میں ہم کو
درختوں پہ ہوائیں‌موسموں کے گیت گاتی ہیں
جہاں پر چاند تاروں کو لیئے مٹی میں اُترا ہے
جہاں سورج کی کرنیں رات پر پہرہ بٹھاتی ہیں
جہاں خاموشیوں کو گفتگو کرنے کی عادت ہے
جہاں سے راستے جاتے ہیں انجانی مسافت کو
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
ذرا ان کشتیوں کو غور سے دیکھو
جو پتواروں کی بانہوں میں
سمندروں میں بچھی خاموشیوں کو
گفتگو کا ساز دیتی ہیں
ہمیں آواز دیتی ہیں
ادھر دیکھو پرندے بادلوں کے گِرد اُڑتے ہیں
کبھی بادل کے ٹکڑے پاؤں میں لے کر
کناروں پر اُترتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
وہ دیکھو قافلہ جاتا ہے کچھ ناکاز سواروں کا
مسافت دھوپ کی ہے اور سفر ہے ریگزاروں کا
کبھی جو رات پڑتی ہے تو یہ خیمے لگاتے ہیں
کسی کو یاد کرنے کی تڑپ میں بھول جاتے ہیں
ان ہی خیموں سے کتنی داستانوں کے سرے ملتے ہوئے
نغموں میں ڈھلتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں
کبھی بنتے بگڑتے دائروں کے درمیاں دیکھو
شکستہ ہوگئے بے چہرگی کے دُکھ میں آئینے
تماشا ہو گئیں ویرانیوں کے رقص میں آنکھیں
یہاں تو گفتگو کے سائے بھی خاموش رہتے ہیں
چلو ان منظروں کے ساتھ چلتے ہیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top