"میری پسند"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
چراغِ جاں کو سپردِ ہوا بھی اُس نے کیا
پھر اپنے آپ کو وقفِ دعا بھی اُس نے کیا
میرے دکھوں کی تلافی بھی اُس کے پیار نے کی
شعورِ غم سے مجھے آشنا بھی اُس نے کیا
دیئے سے جلتے رہے دل میں اُس کی یادوں کے
شبِ سفر کو بہت خوشنما بھی اُس نے کیا
کیا اُسی نے مجھے عرضِ حال پر مجبور
یہ سوزِ حرف وحکایت عطا بھی اُس نے کیا
اُسی نے زہر دیا مجھے خود شناسی کا
مجھے شکار عذابِ انا بھی اُس نے کیا
میں اپنی چپ کے جزیرے میں قید تھا ساجد
مجھے تو واقفِ صُوت و صدا بھی اُس نے کیا۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

سارہ خان

محفلین
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم


تاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کا
سُورج کی بس ایک کِرن سے گُھٹ جاتا ہے دَم


رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سِکھاتا ہے!
شبنم کیسے رُکنا سیکھی! تِتلی کیسے رَم!


آنکھوں میں یہ پَلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں’
دل کے چاند چراغ کی دیکھو، لَو نہ ہو مدّہم


ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی اِنساں
بہت خوشی سے بھی تو آنکھیں ہوجاتی ہیں نم
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط بھائی جون ایلیا کی شاعری آپ کے لیے :

جی ہی جی میں وہ جل رہی ہو گی
چاندنی میں ٹہل رہی ہو گی

چاند نے تان لی ہے چادرِ ابر
اب وہ کپڑے بدل رہی ہو گی

سو گئی ہو گی وہ شفق اندام
سبز قندیل جل رہی ہو گی

سرخ اور سبز وادیوں کی طرف
وہ مرے ساتھ چل رہی ہو گی

چڑھتے چڑھتے کسی پہاڑی پر
اب وہ کروٹ بدل رہی ہو گی

پیڑ کی چھال سے رگڑ کھا کر
وہ تنے سے پھسل رہی ہو گی

نیلگوں جھیل ناف تک پہنے
صندلیں جسم مل رہی ہو گی

ہو کے وہ خوابِ عیش سے بیدار
کتنی ہی دیر شل رہی ہو گی​
 

عمر سیف

محفلین
بہت خوب شمشاد، یہ پرسوں رسالے میں پڑھی تھی۔

غمِ جہاں ہو، رُخِ یار ہو کہ دستِ عدو
سلوک جس سے کیا ہم نے عاشقانہ کیا​
 

حجاب

محفلین
مجھ کو محسوس کرو روح کی گہرائی میں
یا کسی اُجڑی ہوئی گود کی تنہائی میں
یا کسی کھوئے ہوئے شہر کی رعنائی میں
مجھ کو محسوس کرو
تم نے گر لفظ کے آئینہء بے روح میں دیکھا ہوگا
میری سوچوں کے خدوخال کے اجلے پن کو
اس طرح شرحِ خیالات نہیں ہوسکتی
اس طرح تم سے ملاقات نہیں ہوسکتی
مجھ کو محسوس کرو
اپنی خواہش کے جزیروں میں نہ محبوس کرو
صرف محسوس کرو !!!!!!!!!(اعتبار ساجد )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب آپ کا انتخاب بہت عمدہ ہے، اگر شاعری کے خالق کا نام بھی لکھ دیا کریں تو ۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
جو آنسو دل میں گرتے ہیں وہ آنکھوں میں نہیں رہتے
بہت سے حرف ایسے ہیں جو لفظوں میں نہیں رہتے


کتابوں میں لکھے جاتے ہیں دُنیا بھر کے افسانے
مگر جن میں حقیقت ہو کتابوں میں نہیں رہتے


بہار آئے تو ہر اک پُھول پر اک ساتھ آتی ہے
ہوا جن کا مقدّر ہو وہ شاخوں میں نہیں رہتے


مہک اور تتلیوں کا نام بھو نرے سے جُدا کیوں ہے
کہ یہ بھی تو خزاں آنے پہ پُھو لوں میں نہیں رہتے
 

حجاب

محفلین
حسن و عشق (مجاز )

مجھ سے مت پوچھ " میرے حسن میں کیا رکھا ہے “
آنکھ سے پردہء ظلمات اٹھا رکھا ہے
میری دنیا ، کی میرے غم سے جہنم بردوش
تو نے دنیا کو بھی فردوس بنا رکھا ہے
مجھ سے مت پوچھ " میرے عشق میں‌ کیا رکھا ہے“
سوز کو ساز کے پردے میں چھپا رکھا ہے
جگمگا اُٹھی ہے دنیائے تخیل جس سے
دل میں وہ شعلہء جاں سوز دبا رکھا ہے!
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

عمر سیف

محفلین
حجاب نے کہا:
حسن و عشق (مجاز )

مجھ سے مت پوچھ " میرے حسن میں کیا رکھا ہے “
آنکھ سے پردہء ظلمات اٹھا رکھا ہے
میری دنیا ، کی میرے غم سے جہنم بردوش
تو نے دنیا کو بھی فردوس بنا رکھا ہے
مجھ سے مت پوچھ " میرے عشق میں‌ کیا رکھا ہے“
سوز کو ساز کے پردے میں چھپا رکھا ہے
جگمگا اُٹھی ہے دنیائے تخیل جس سے
دل میں وہ شعلہء جاں سوز دبا رکھا ہے!
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
بہت خوب۔عمدہ۔
 

سارہ خان

محفلین
حجاب نے کہا:
حسن و عشق (مجاز )

مجھ سے مت پوچھ " میرے حسن میں کیا رکھا ہے “
آنکھ سے پردہء ظلمات اٹھا رکھا ہے
میری دنیا ، کی میرے غم سے جہنم بردوش
تو نے دنیا کو بھی فردوس بنا رکھا ہے
مجھ سے مت پوچھ " میرے عشق میں‌ کیا رکھا ہے“
سوز کو ساز کے پردے میں چھپا رکھا ہے
جگمگا اُٹھی ہے دنیائے تخیل جس سے
دل میں وہ شعلہء جاں سوز دبا رکھا ہے!
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

بہت خوب
 

سارہ خان

محفلین
بھنور میں کھو گئے ایک ایک کرکے ڈُوبنے والے
سرِ ساحل کھڑے تھے سب تماشا دیکھنے والے


خدا کا رِزق تو ہر گز زمیں پر کم نہیں یارو!

مگر یہ کاٹنے والے! مگر یہ بانٹنے والے!


کہاں یہ عشق کا سنگِ گراں ہر اِک سے اُٹھتا ہے !
بہت سے لوگ تھے یوں تو یہ پتّھر چُومنے والے


وفا کی راہ مقتل سے گزرتی ہے تو بِسم اللہ’
نہیں پَسپائی سے واقف تمھارے چاہنے والے


اَزل سے ظُلم دیکھے جارہی ہیں، دیکھتی آنکھیں
اَزل سے سوچ میں ڈوبے ہیں امجد سوچنے والے
 

حجاب

محفلین
تشنہ کامی کی سزا دو تو مزہ آجائے
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزہ آجائے
میرِ محفل بنے بیٹھے ہیں بڑے ناز سے ہم
ہمیں محفل سے اُٹھا دو تو مزہ آجائے
تم نے احساب کیا تھا جو ہمیں چاہا تھا
اب وہ احسان جتا دو تو مزہ آجائے
اپنے یوسف کو زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسینوں سے ملا دو تو مزہ آجائے
چین پڑتا ہی نہیں ہے تمہیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزہ آجائے۔
بھائی ( رئیس امروہوی ) کی نظر جون ایلیا کا کلام ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

عیشل

محفلین


کیوں؟؟؟؟؟؟؟


ہرموج کے دامن میں بیدار جو دریا ہے!
اکِ ریت کے ذرّے میں آباد جو صحرا ہے!
کیا اسکی وضاحت ہے!کیا اسکا تقاضا ہے!
جو سامنے آتا ہے،منظر ہے کہ پردہ ہے؟

بے انت سوالوں کی زنجیر ہے یہ دنیا
اُس عکس کے سایوں کی تصویر ہے یہ دنیا
جس عکس کے جلوے کو ہر آنکھ ترستی ہے
ہے ایک گھٹا ایسی،کھلتی نہ برستی ہے!

کیوں رنگ نہیں رُکتے!کیوں بات نہیں چلتی؟
کیوں چاند نہیں بُجھتا،کیوں رات نہیں جلتی؟
موسم کی صدا سُن کر کیوں شاخ لرزتی ہے!
کیوں اوس کفِ گل پر پل بھر کو ٹھہرتی ہے!
کیوں خواب بھٹکتے ہیں !کیوں آس بِکھرتی ہے!
اس ایک تسلسل سے کیوں وقت نہیں تھکتا!
بس ایک تحّیر میں کیوں عمر گذرتی ہے؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے
یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے

وہ نوائے مضمہل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن
وہ صدائے اہل دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top