ضبط نے کہا:کتنا مشکل ہے زندگی کرنا[align=left:9c2d5d84ae]
جس طرح تجھ سے دوستی کرنا
اِک کہانی نہ اور بن جائے
تم بات سرسری کرنا
ڈوب جاءوں نہ میں اندھیروں میں
اپنی آنکھوں کی روشنی کرنا
کس قدر دل نشیں لگتا ہے
بے ارادہ تجھے دُکھی کرنا
خون ِ دل صرف کرنا پڑتا ہے
دیکھنا!تم نہ شاعری کرنا
کتنا دُشوار ہے انا کے لیئے
سارے ماحول کی نفی کرنا
نوشی گیلانی[/align:9c2d5d84ae]