'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

عرفان سعید

محفلین

3:17
"اور اس کے باوجود اگر میں نے کوئی غلطی کر دی ہے تو میں یہاں کھڑے ہو کر سب سے معافی مانگتا ہوں، جبکہ مجھے اس کی ضرورت کوئی نہیں ہے "
:)
 

جاسم محمد

محفلین
واقعی کتنے گفٹڈ ہیں کہ قوم کے بچوں کو میچ میکنگ سکھائی، مردوں کو سکھایا کہ بچے بھی ذریعہ بن سکتے ہیں ۔۔۔ :rolleyes: اور وہ بھی استانی سے ۔۔۔

نہ غالب کے دماغ میں ایسا حل آیا نہ اقبال کےدماغ میں! قوم کے مردوں کے اصل غمخوار تو یہ ہیں!
واقعی موصوف اہل مغرب سے بھی کئی ہاتھ آگے نکل چکے ہیں۔ یہاں بھی کم از کم بچے اپنے والدین کے رشتے نہیں کرواتے :)
 

جاسم محمد

محفلین
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد
ویب ڈیسک جمع۔ء 24 جنوری 2020
1963885-meraypasstumho-1579848938-201-640x480.jpg

ماہم نامی خاتون نے سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی

لاہور: سول عدالت نے مشہور ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی۔

سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہاتھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کا موازنہ سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے دور کے ڈراموں سے کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25 جنوری کو یعنی کل سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی۔
سول جج نائلہ ایوب نے اس ڈرامہ کی آخری قسط روک کر قوم کے قہر کا نشانہ نہیں بننا تھا۔ نیز عین ممکن ہے وہ خود اس کابےتابی سے انتظار کر رہی ہوں :)
 

جاسمن

لائبریرین
رکشہ والے کا نمبر ملایا۔
"بھائی! محمد کو نو بجے لے لیجیے گا۔"
"باجی! میں نے تو ڈرامہ دیکھنا ہے آج"
"آپ بعد میں دیکھ لیجیے گا۔ اب تو ہر طرح سے یہ ڈرامہ دیکھا جا سکتا ہے۔ یو ٹیوب۔ کل ٹی وی پہ۔ اب اس کی ایپ بھی ہے۔ " میں سمجھ گئی تھی کہ کونسا ڈرامہ ہے۔
"اچھا میں بھائی کو کہتی ہوں۔ اگر وہ لانے کے لیے مانے تو آپ کو بتا دوں گی."
بھائی سے بات ہوئی تو اس نے محمد کو لانے کی ذمہ داری لے لی۔ رکشہ والے کو فون کر کے بتایا۔ وہ بے حد خوش ہوا اور بڑے پرجوش طریقہ سے شکریہ ادا کیا۔:)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
میرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش کی اچانک موت سے ملک بھر میں صف ماتم مچ گئی۔خواتین اشک بار، فضا سوگوار، کئی نوجوان ڈرامہ کا اختتام دیکھ کر اپنے جذبات پہ قابو نہ پا سکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش کی اچانک موت سے ملک بھر میں صف ماتم مچ گئی۔خواتین اشک بار، فضا سوگوار، کئی نوجوان ڈرامہ کا اختتام دیکھ کر اپنے جذبات پہ قابو نہ پا سکے۔
ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالات، ایمرجنسی نافذ۔
 
Top