گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ باصر سلطان
سیما علی لائبریرین مارچ 6، 2021 #1,981 گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ باصر سلطان
سیما علی لائبریرین مارچ 6، 2021 #1,982 ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
شمشاد لائبریرین مارچ 6، 2021 #1,983 کوئی خود کو صحرا نہیں کرے گا مری طرح کوئی خواہشوں کے سراب میں نہیں آئے گا (نوشی گیلانی)
شمشاد لائبریرین مارچ 15، 2021 #1,984 اپنی ساری کاوشوں کو رائیگاں میں نے کیا میرے اندر جو نہ تھا اس کو بیاں میں نے کیا آزاد گلاٹی
مومن فرحین لائبریرین مارچ 16، 2021 #1,985 اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم احمد فراز
مومن فرحین لائبریرین مارچ 16، 2021 #1,986 اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے سامنے عمر پڑی ہے شب تنہائی کی وہ مجھے چھوڑ گیا شام سے پہلے پہلے احمد فراز
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے سامنے عمر پڑی ہے شب تنہائی کی وہ مجھے چھوڑ گیا شام سے پہلے پہلے احمد فراز
محمد شان محسن محفلین مارچ 16، 2021 #1,987 پھر اُس ستم نصیب کے پلے میں کیا رہا چھوڑا ہےجس کوآپ نےمطلب نکال کے پیر نصیرالدین نصیرؒ
محمد شان محسن محفلین مارچ 16، 2021 #1,988 گزر ہی جائیں گے دن خیر، بے سکوں ہی سہی اُسے ہے ترکِ مراسم کی ضد تو یوں ہی سہی خلیل الرحمٰن حماد
محمد شان محسن محفلین مارچ 16، 2021 #1,989 سب کو ہم بھول گئے جوشِ جنوں میں لیکن اک تری یاد تھی ایسی جو بھلائی نہ گئی جگر مراد آبادیؒ
سیما علی لائبریرین مارچ 16، 2021 #1,990 ان سے جو کہنے گئے تھے فیضؔ جاں صدقہ کیے ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد فیض احمد فیض
محمد شان محسن محفلین مارچ 17، 2021 #1,992 موقوف تیرے سننے نہ سننے پہ ہے یہ حال قصہ میرا دراز بھی ہے اور مختصر بھی ہے!
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,993 روک پائے گی نہ زنجیر نہ دیوار کوئی اپنی منزل کا پتہ آہِ رسا جانتی ہے منظر بھوپالی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,994 دو تُند ہواؤں پہ بنیاد ہے دُنیا کی یا تم حسیں نہ ہوتے یا میں نہ جواں ہوتا آرزو لکھنوی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,995 تری بلا سے گروہِ جنُوں پہ کیا گُزری تُو اپنا دفترِ سُود و زیاں سنبھال کے رکھ افتخار عارف
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,996 پوچھو پتہ نہ مجھ سے غریب الدیار کا مل جائے گا کہیں وہ شرافت کے اردگرد (عبداللہ ناظر)
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,997 یاران تیز گام نے منزل کو جا لیا ہم محو نالہ جرس کارواں رہے الطاف حسین حالی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,998 غرورِ مستی نے مار ڈالا وگرنہ ہم لوگ جی ہی لیتے کسی کی آنکھوں کا نُور ہو کر، کسی کے دل کا قرار بن کر ساغر صدیقی
غرورِ مستی نے مار ڈالا وگرنہ ہم لوگ جی ہی لیتے کسی کی آنکھوں کا نُور ہو کر، کسی کے دل کا قرار بن کر ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #1,999 نہیں جس میں تیری تجلیاں ، اسے جانچتی ہے نظر کہاں تیرے نور کا نہ ظہور ہو تو وجود بھی ہے عدم سے کم سید نصیر الدین نصیر
نہیں جس میں تیری تجلیاں ، اسے جانچتی ہے نظر کہاں تیرے نور کا نہ ظہور ہو تو وجود بھی ہے عدم سے کم سید نصیر الدین نصیر
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,000 ہر سُو دِکھائی دیتے ہیں وہ جلوہ گر مجھے کیا کیا فریب دیتی ہے میری نظر مجھے داغ دہلوی