میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
نئی تہذیب سے ساقی نے ایسی گرمجوشی کی
کہ آخر مسلموں میں روح پھونکی بادہ نوشی کی
اکبر الہ آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
یہ سُناجو حضرت ِ داغ نے کہ حضور کعبے کو جائیں گے
یہی ذکر ہے یہی فکر ہے، شب و روز عزم ِ سفر سےخُوش
داغ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
ہے مرے پہلو میں اور مجھ کو نظر آتا نہیں
اس پری کا سحر یارو کچھ کہا جاتا نہیں!!!!!

ولی اللّہ محب
 
Top