ساری گلی سنسان پڑی تھی بادِ فنا کے پہرے میں گھر کے دالان اور آنگن میں بس اک کوا زندہ تھا جون ایلیا
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,941 ساری گلی سنسان پڑی تھی بادِ فنا کے پہرے میں گھر کے دالان اور آنگن میں بس اک کوا زندہ تھا جون ایلیا
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,942 اس کے لیے تو راہ وفا چاہیےعدیم ہر راہ میں نہیں ھے محبت پڑی ہوئی
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,943 خوشی سے کب یہاں آنے کی جا ہے مرا دل حسرتوں سے بھر رہا ہے وفا دار آپ بندہ بےوفا ہے یہ سب صاحب کا فرمانا بجا ہے (میر مہدی مجروح)
خوشی سے کب یہاں آنے کی جا ہے مرا دل حسرتوں سے بھر رہا ہے وفا دار آپ بندہ بےوفا ہے یہ سب صاحب کا فرمانا بجا ہے (میر مہدی مجروح)
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,944 آپ کہتے ہیں بے وفا ہیں ہم ہاں مگر آپ سے تو ہیں کم کم ڈاکٹر حسن رضوی
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,945 عشق بے دم ہے تو فردوسِ وفا مت ڈھونڈو ریت پھانکی ہے تو گندم کا مزا مت ڈھونڈو
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,946 انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی نشور واحدی
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,947 عشق بس ایک کرشمہ ہے ، فسوں ہے ، یوں ہے یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں، یوں ہے ، یوں ہے احمد فراز
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,948 فقط ہنر ہی نہیں عیب بھی کمال کے رکھ سو دوسروں کے لیے تجربے مثال کے رکھ احمد فراز
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,949 بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی بہادر شاہ ظفر
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,950 خروشِ گریۂ بے اختیار ایسا تھا ترخ کے ٹُوٹ گیا رات آبگینۂ خواب افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,951 فاصلے وقت کے سمٹتے ہیں جب مہکتی ہے رات کی خُوشبو واصف علی واصف
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,952 قصے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے ہوتے ہیں غمِ دل کے بیاں اور طرح کے ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,953 لایا ہوں بھرا آنکھ کا کاسہ ترے آگے اک عُمرِ گُزشتہ کا خُلاصہ ترے آگے رفیع رضا
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,954 جوہو وہ فیصلہ وہ سُنائیے، اسے حشر پر نہ اُٹھائیے جو کریں گے آپ ستم وہاں، وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی قتیل شفائی
جوہو وہ فیصلہ وہ سُنائیے، اسے حشر پر نہ اُٹھائیے جو کریں گے آپ ستم وہاں، وہ ابھی سہی، وہ یہیں سہی قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,955 چھوڑے تھے جس کی آس پہ دونوں جہاں رسا پُوچھے وہی نہ بات تو جاؤں کِدھر کو میں
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,957 گل نے ہزار رنگِ سخن وا کیا ولے دل سے گئیں نہ باتیں تری پیاری پیاریاں میر
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,958 تیری طرح مری آنکھیں بھی معتبر نہ رہیں سفر سے قبل ہی راستے میں وہ سراب اُترے پروین شاکر
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,959 جو ٹھن گئی ہے تو یاری پہ حرف کیوں آئے حریفِ جاں کو کبھی طعنِ آشنائی نہ دوں احمد فراز
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2021 #1,960 حادثے کیا کیا تمھاری بے رخی سے ہوگئے ساری دنیا کے لئیے ہم اجنبی دے ہوگئیے ساغر نظامی