نہ گل اپنا نہ خار اپنا نہ ظالم باغباں اپنا بنایا آہ کس گلشن میں ہم نے آشیاں اپنا نظیر اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,001 نہ گل اپنا نہ خار اپنا نہ ظالم باغباں اپنا بنایا آہ کس گلشن میں ہم نے آشیاں اپنا نظیر اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,002 اتنا آساں نہیں مسند پہ بٹھایا گیا میں شہرِ تہمت تیری گلیوں میں پھرایا گیا میں عباس تابش
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,003 سُن کر مرا فسانہِ غم ، اُس نے یہ کہا دوچار جھوٹ سچ ! یہی خوبی زباں کی ہے مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,004 اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے وہ محبّت کہ جو انساں کو پیمبر کر دے (احمد فراز)
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,005 وہ سراپا سامنے ہے، استعارے مسترد چاند، جگنو، پھول، خوشبو اور ستارے مسترد ظفر اقبال
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,006 ہم سے کیا پوچھتے ہو ہجر میں کیا کرتے ہیں!!!! تیرے لوٹ آنے کی دن رات دعا کرتے ہیں وصی شاہ
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,007 لیجیے سنیے اب افسانہء فرقت مجھ سے آپ نے یاد دلا یا تو مجھے یاد آیا مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,008 قصۂ سازشِ اغیار کہوں یا نہ کہوں شکوۂ یارِ طرحدار کروں یا نہ کروں فیض
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,009 اس شہر خرابي ميں غم عشق کے مارے زندہ ہيں يہي بات بڑي بات ہے پيارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,011 وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخہ عشق کا کہ کتاب عقل کی طاق پر جیوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی سراج اورنگ آ بادی
وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخہ عشق کا کہ کتاب عقل کی طاق پر جیوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی سراج اورنگ آ بادی
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,012 عاشق ہوئے تو سودا کیا پاس آبرو کا سنتا ہے او دوانے ، جب دل دیا تو پھر کیا مرزا سودا
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,013 افسانہء رقیب بھی لو بے اثر ہوا بگڑی جو سچ کہے سے وہاں جھوٹ کیا چلے
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,014 گزشتہ عظمتوں کےتزکرے بھی رہ نہ جائیں گے کتابوں ہی میں دفن افسانہء جاہ و ہشم ہوں گے اکبر الہٰ آبادی
محمد شان محسن محفلین مارچ 28، 2021 #2,015 لَمس تیرا اگر میسر ہو دِیپ روغن بغیر جلتے ہیں مرنے والوں کا کچھ پتا کیجیے جینے والے تو روز مرتے ہیں امتیاز انجم
لَمس تیرا اگر میسر ہو دِیپ روغن بغیر جلتے ہیں مرنے والوں کا کچھ پتا کیجیے جینے والے تو روز مرتے ہیں امتیاز انجم
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,016 سازِ حیات ہم نفسو ! خوب ہے مگر کب ٹوٹ جائے سانس کا اک تار ہی تو ہے وامق جونپوری
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,017 دل سے جو چھٹے بادل تو آنکھ میں ساون ہے ٹھہرا ہوا دریا ہے ، بہتا ہوا پانی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ! بشیر بدر
سیما علی لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,018 قاصد پیام ان کا نہ کچھ دیر ابھی سنا رہنے دے محو لذت ذوق خبر مجھے اثر لکھنوی
شمشاد لائبریرین مارچ 28، 2021 #2,020 کیا ضروری ہے یہ اقرار کی محتاج رہے ہم محبت کو یوں لاچار کریں بھی کہ نہیں نوین جوشی