اپنے گھر کی خبر نہیں باقی وہ ستارہ شناس ہیں ہم لوگ باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,081 اپنے گھر کی خبر نہیں باقی وہ ستارہ شناس ہیں ہم لوگ باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,082 محبت تھی تری پہلی نظر تک اب آگے دشمنی ہی دشمنی ہے باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,083 رات بھر ہم کروٹیں لیتے رہے رات بھر ڈھولک کہیں بجتی رہی باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,084 ہم نے افسانہ کر دیا ہے رقم آگے سب کچھ فسانہ خواں تک ہے باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,085 جھک گئی ہے نگاہ کیوں باقی ایک تہمت ہوئی کرم نہ ہوا باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,086 در پہ دستک کسی نے دی باقی کوئی پرسانِ حال آ ہی گیا باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,087 صبح امید کا خیال نہ پوچھ ہم نے سوچا ہے رات بھر کیا کیا باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 3، 2023 #3,088 کہاں کا زادِ سفر خود کو چھوڑ آئے ہیں تمھاری راہ میں ایسے بھی موڑ آئے ہیں کوئی تو محفل گل کی بہار دیکھے گا کلی کلی پہ لہو ہم نچوڑ آئے ہیں باقی صدیقی
کہاں کا زادِ سفر خود کو چھوڑ آئے ہیں تمھاری راہ میں ایسے بھی موڑ آئے ہیں کوئی تو محفل گل کی بہار دیکھے گا کلی کلی پہ لہو ہم نچوڑ آئے ہیں باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 5، 2023 #3,089 پوچھتے ہیں وہ حالِ دل باقی یہ بھی گویا مرے بیان تک ہے باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 5، 2023 #3,090 ازل سے ہے پریشاں زندگانی یہ عقدہ کس کا الجھایا ہوا ہے بہانے لاکھ ہیں جینے کے باقی مگر دل ہے کہ گھبرایا ہوا ہے باقی صدیقی
ازل سے ہے پریشاں زندگانی یہ عقدہ کس کا الجھایا ہوا ہے بہانے لاکھ ہیں جینے کے باقی مگر دل ہے کہ گھبرایا ہوا ہے باقی صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,091 کہاں طاقت ہے ہر اک کوں کہ دیکھے تجھ طرف ظالم تیرے ابرو کی یہ شمشیر رستم دیکھ ٹل جاوے ولی دکنی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,092 یک پلک دوجے پلک سوں نئیں ہوئی ہے آشنا جب سوں تیرے حسن نے بخشی ہے حیرانی مجھے ولی دکنی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,093 کیا متقی تھا میرؔ پر آئین عشق میں مجرم سا کشت و خوں کا سزاوار ہو گیا میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,094 برسوں تئیں جہان میں کیونکر رہا ہے خضر میں چار دن میں جینے سے بیزار ہو گیا میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,095 حیراں ہو میرے حال میں کہنے لگا طبیب اس دردمند عشق کی میں کیا دوا لکھوں میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,096 کس کس طرح سے میرؔ نے کاٹا ہے عمر کو اب آخر آخر آن کے یہ ریختہ کہا میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,097 ایک دو ہوں تو سحر چشم کہوں کارخانہ ہے واں تو جادو کا میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 15، 2023 #3,098 وہ کیا کرے جو تیری بدولت نہ ہنس سکا اور جس پہ اتفاق سے آنسُو حرام ہیں مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 15، 2023 #3,099 ہمارے دِل کی جو رونقیں تھیں وہ خواب کیسے تھے زِندگی کے فضائے محفل! یہ کیا ستم ہے نہ وہ ہمارا! نہ ہم کسی کے یاور ماجد
ہمارے دِل کی جو رونقیں تھیں وہ خواب کیسے تھے زِندگی کے فضائے محفل! یہ کیا ستم ہے نہ وہ ہمارا! نہ ہم کسی کے یاور ماجد
شمشاد لائبریرین اکتوبر 15، 2023 #3,100 رکھتے ہو اگر آنکھ تو باہر سے نہ دیکھو دیکھو مجھے اندر سے بہت ٹوٹ چکا ہوں محمد علوی