سفر تو پہلے بھی کتنے کیے مگر اس بار یہ لگ رہا ہے کہ تجھ کو بھی بھول جائیں گے (آشفتہ چنگیزی)
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #881 سفر تو پہلے بھی کتنے کیے مگر اس باریہ لگ رہا ہے کہ تجھ کو بھی بھول جائیں گے(آشفتہ چنگیزی)
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #882 چپکے چپکے اٹھ رہا ہے مدھ بھرے سینوں میں درد دھیمے دھیمے چل رہی ہیں عشق کی پروائیاں (فراق گورکھپوری) آخری تدوین: اگست 30، 2020
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #883 کیا کہہ دیا یہ آپ نے چپکے سے کان میں دل کا سنبھالنا مجھے دشوار ہو گیا (بیخود دہلوی)
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #884 چپکے چپکے اٹھ رہا ہے مدھ بھرے سینوں میں درد دھیمے دھیمے چل رہی ہیں عشق کی پروائیاں (فراق گورکھپوری) آخری تدوین: اگست 30، 2020
چپکے چپکے اٹھ رہا ہے مدھ بھرے سینوں میں درد دھیمے دھیمے چل رہی ہیں عشق کی پروائیاں (فراق گورکھپوری)
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #885 یہ بھی سچ ہے کہ ہر زخم ملا ہے ان سے اور وہی چپکے سے مرہم بھی لگانے آئے (آشا پربھات) آخری تدوین: اگست 30، 2020
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2020 #886 چپکے چپکے غم کا کھانا کوئی ہم سے سیکھ جائے جی ہی جی میں تلملانا کوئی ہم سے سیکھ جائے (شیخ ابراہیم ذوقؔ) آخری تدوین: اگست 30، 2020
چپکے چپکے غم کا کھانا کوئی ہم سے سیکھ جائے جی ہی جی میں تلملانا کوئی ہم سے سیکھ جائے (شیخ ابراہیم ذوقؔ)
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اگست 30، 2020 #887 جن سے امید تھی بر سائیں گے وہ پھول ضرور اس طرف سے بھی تو بس طنز کے آئے نشتر بھر گیا زخم تو اب لے کے چلے ہو مرہم جب تھی مرہم کی ضرورت تو لگائے نشتر عظیم سہارنپوری
جن سے امید تھی بر سائیں گے وہ پھول ضرور اس طرف سے بھی تو بس طنز کے آئے نشتر بھر گیا زخم تو اب لے کے چلے ہو مرہم جب تھی مرہم کی ضرورت تو لگائے نشتر عظیم سہارنپوری
ظ ظفری لائبریرین اگست 30، 2020 #888 تُو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تری کیا ہر شخص میرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا ( وسیم بریلوی )
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #889 چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے حسرت موہانی
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #890 ظفری نے کہا: تُو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تری کیا ہر شخص میرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا ( وسیم بریلوی ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپنی محرومی کا اک یہ بھی سبب ہے کہ فراز چیز جو مانگتے ہیں سب سے جدا مانگتے ہیں
ظفری نے کہا: تُو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تری کیا ہر شخص میرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا ( وسیم بریلوی ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپنی محرومی کا اک یہ بھی سبب ہے کہ فراز چیز جو مانگتے ہیں سب سے جدا مانگتے ہیں
ظ ظفری لائبریرین اگست 30، 2020 #891 ہم سمجھتے تھے ہمارے بام و در دُھل جائیں گے بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر ( سلیم احمد)
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #892 آپ کے ہم نام کا شعر ہے ظفری بھائی۔ جانے کس کردار کی کائی میرے گھر میں آ پہنچی اب تو ظفرؔ چلنا ہے مشکل آنگن کی چکنائی میں (ظفر حمیدی) آخری تدوین: اگست 30، 2020
آپ کے ہم نام کا شعر ہے ظفری بھائی۔ جانے کس کردار کی کائی میرے گھر میں آ پہنچی اب تو ظفرؔ چلنا ہے مشکل آنگن کی چکنائی میں (ظفر حمیدی)
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اگست 30، 2020 #893 سبزے کو جب کہیں جگہ نہ ملی روئے آب پر بن گیا کائی غالب
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اگست 30، 2020 #894 چہرے کی دل کشی کا ہے کتنا ہمیں خیال دل پر مگر جمی ہوئی مدت سے کائی ہے عظیم سہارن پوری
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #895 تارا ٹوٹتے سب نے دیکھا یہ نہیں دیکھا ایک نے بھی کس کی آنکھ سے آنسو ٹپکا کس کا سہارا ٹوٹ گیا (فراق گورکھپوری) آخری تدوین: اگست 30، 2020
تارا ٹوٹتے سب نے دیکھا یہ نہیں دیکھا ایک نے بھی کس کی آنکھ سے آنسو ٹپکا کس کا سہارا ٹوٹ گیا (فراق گورکھپوری)
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #896 سب داغ بارشوں کی ہوا میں بجھے رہے بس دل کا ایک زخم پرانا عجیب تھا
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #898 تارا ٹوٹتے سب نے دیکھا یہ نہیں دیکھا ایک نے بھی کس کی آنکھ سے آنسو ٹپکا کس کا سہارا ٹوٹ گیا (فراق گورکھپوری)
تارا ٹوٹتے سب نے دیکھا یہ نہیں دیکھا ایک نے بھی کس کی آنکھ سے آنسو ٹپکا کس کا سہارا ٹوٹ گیا (فراق گورکھپوری)
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اگست 31، 2020 #899 مخالفوں کی صف کا سربراہ تھا وہی جسے میں گن رہا تھا اپنے ہم نواؤں میں شباب للِت
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2020 #900 اس شہر میں ہے کون ہمارا ترے سوا یہ کیا کہ تو بھی اپنا کبھی ہمنوا نہ ہو (باقر مہدی) آخری تدوین: اگست 31، 2020