میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
کس کو مہرباں کہئے کون مہرباں اپنا
وقت کی یہ باتیں ہیں وقت اب کہاں اپنا
(ناطق گلاوٹھی)
 
شمشاد

لائبریرین
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میں
کتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
(جگر مراد آبادی)
 
شمشاد

لائبریرین
نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھے
خدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے
(بسمل عظیم آبادی)
 
شمشاد

لائبریرین
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
(ابو المجاہد زاہد)
 
شمشاد

لائبریرین
جب میں چلوں تو سایہ بھی اپنا نہ ساتھ دے
جب تم چلو زمین چلے آسماں چلے
(جلیل مانک پوری)
 
شمشاد

لائبریرین
داغ جگر کا اپنے احوال کیا سناؤں
بھرتے ہیں اس کے آگے شمع و چراغ پانی
(جوشش عظیم آبادی)
 
La Alma

لائبریرین
ایک طلاق یافتہ عورت کی فریاد
طلاق یافتہ ہو یہ ضروری نہیں۔
اکثر خواتین کو ان کے اپنے نام کی بجائے ان کے شوہروں کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ جیسے مسز ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
کچھ مواقع پر یہ بات ایسی عجیب نہیں لگتی۔ لیکن زیادہ حیرت اس وقت ہوتی ہے جب خواتین بھی اپنی جان پہچان والی دوسری خواتین کوان کے اصل نام کی بجائے ان کے شوہروں کے ناموں سے بلا رہی ہوتی ہیں۔
 
یہ تو ہے ہی۔ جیسے مسنز سہیل، بیگم رعنا لیاقت علی وغیرہ۔
 
Top