میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
وقت آیا تو میں مقتلِ شب میں تھا اکیلا
یاروں کی گرہ میں فقط اقوال بندھے تھے

زیک کچھ یاد آیا۔
ایک اور بھی لکھتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے، جواز آئے، اصول آئے
 

مومن فرحین

لائبریرین
ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا
سبھی نے وعدہ فردا پہ ٹال رکھا ہے

فراز
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔
ایلیٹ کلاس میں نام کچھ اسطرح ہوتے ہیں : مسنز سہیل، بیگم رعنا لیاقت علی، سلطانہ بھابھی، وغیرہ
اور پنجابی، خاص کر لاہور میں :
بٹاں دی نوں، جیدے دی بڈی، پپو دی ماں، شیدے دی رن وغیرہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بولے وہ مسکرا کے بہت التجا کے بعد
جی تو یہ چاہتا ہے تری مان جائیے
بیخود دہلوی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امید
مگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا

فراق گورکھپوری
 

شمشاد

لائبریرین
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میں
کہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
کیفی اعظمی
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھیں خدا نے بخشی ہیں رونے کے واسطے
دو کشتیاں ملی ہیں ڈبونے کے واسطے
(منیر شکوہ آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
گرمیٔ حسن کی مدحت کا صلا لیتے ہیں
مشعلیں آپ کے سائے سے جلا لیتے ہیں
(منیر شکوہ آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
بھلا ہوا کہ کوئی اور مل گیا تم سا
وگرنہ ہم بھی کسی دن تمہیں بھلا دیتے
(خلیل الرحمن اعظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم تو تمام عمر تری ہی ادا رہے
یہ کیا ہوا کہ پھر بھی ہمیں بے وفا رہے
(جمیل ملک)
 

شمشاد

لائبریرین
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شے
نشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
(شہاب جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہے
مگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
(جلیل مانک پوری)
 
Top