وہ مجھے دیکھتا رہے اور میں دیکھنا دیکھتا رہوں اس کا
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 28، 2020 #1,242 چاہے کوئی جیسا بھی ہمسفر ہو صدیوں سے راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے فرحت عبّاس
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2020 #1,243 کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں مرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی پروین شاکر
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2020 #1,244 ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اس کی اور یہ دل کہ اسے حد سے سوا چاہتا ہے پروین شاکر
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2020 #1,245 پہچان اپنی ہو تو ملے منزل مراد ناہید گاہے گاہے سہی، آئینہ تو دیکھ کشور ناہید
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2020 #1,246 آتا نہیں ہے خواب میں بھی یاراب تلک ہیں منتظرکی دیدئہ بیداراب تلک۔۔۔۔۔۔ سب میکدہ میں مست ہیں پر ایک تجھ سوا دیکھا نہ ایسے دورمنہشیار۔ ۔ اب تلک لطف النساء امتیاز
آتا نہیں ہے خواب میں بھی یاراب تلک ہیں منتظرکی دیدئہ بیداراب تلک۔۔۔۔۔۔ سب میکدہ میں مست ہیں پر ایک تجھ سوا دیکھا نہ ایسے دورمنہشیار۔ ۔ اب تلک لطف النساء امتیاز
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,247 روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق ياں مجھے اے عمررفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے میر درد
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,248 رندِخراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو ابراہیم ذوق
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,249 دیکھے جاتے نہ تھے آنسو مرے جس سے محسن آج ہنستے ہوئے دیکھا اسے اغیار کے بیچ محسن نقوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,250 قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ محسن نقوی
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,251 گھر سے نکل کر جاتا ہوں میں روز کہاں اک دن اپنا پیچھا کر کے دیکھا جائے بھارت بھوشن پنت
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,252 گر ہو شراب و خلوت و محبوب خوب رو زاہد قسم ہے تجھ کو جو تُو ہو تو کیا کرے (مرزا سودا)
سیما علی لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,253 اِک جبر لالہ زار کا، آنکھوں میں ہے صَباؔ دیکھا کئے ہیں خُون اُبلتا زمِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2020 #1,254 دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے افتخار عارف
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2020 #1,255 عالؔی اب کے کٹھن پڑا دیوالی کا تیوہار ہم تو گئے تھے چھیلا بن کر بھیا کہہ گئی نار جمیل الدین عالی
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2020 #1,256 گھنی گھنی یہ پلکیں تری یہ گرماتا روپ تو ہی بتا او نار میں تجھ کو چھاؤں کہوں یا دھوپ جمیل الدین عالی
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2020 #1,257 سات سروں کے سات ستارے سات ہی جن کے رنگ سب جھلکیں اک سرگم میں پر اپنے اپنے ڈھنگ جمیل الدین عالی
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2020 #1,258 گو واں نہیں پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبہ سے بھی ان بتوں کو نسبت ہے دور کی (چچا) آخری تدوین: ستمبر 30، 2020
سیما علی لائبریرین ستمبر 30، 2020 #1,259 شمشاد نے کہا: گر وہاں نہیں، وہاں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبہ سے بھی ان بتوں کو نسبت ہے دور کی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
شمشاد نے کہا: گر وہاں نہیں، وہاں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبہ سے بھی ان بتوں کو نسبت ہے دور کی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 30، 2020 #1,260 سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوست میرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا فنا نظامی کانپوری