داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے کیف بھوپالی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 30، 2020 #1,261 داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے کیف بھوپالی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2020 #1,262 اسی کی دھن میں کہیں نقش پا گیا ہے مرا جو آ کے خواب میں در کھٹکھٹا گیا ہے مرا (زاہد فارانی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,263 دل صاف ہو کس طرح کہ انصاف نہیں ہے انصاف ہو کس طرح کہ دل صاف نہیں ہے (مرزا سلامت علی دبیر)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,264 وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے (راجیندر منچندا بانی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,265 ایک دن دونوں نے اپنی ہار مانی ایک ساتھ ایک دن جس سے جھگڑتے تھے اسی کے ہو گئے (نعمان شوق)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,266 پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھا روٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا (آغا شاعر قزلباش)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,267 ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے ذوق
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,268 آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے سلیم کوثر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,269 علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,270 مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلےٰ کون ہے؟ خانۂ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا غالب
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,271 وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا مصطفیٰ خان شیفتہ
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,272 کاغذ تمام کلک تمام اور ہم تمام پر داستان شوق ابھی ناتمام ہے عادل اسیر دہلوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,273 اکبر الہ آبادی بھی کیا خوب فرماتے ہیں کہ: عشق نازک مزاج ہے بے حد عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,274 ہم سے یہ بارِ لطف اٹھایا نہ جائے گا احساں یہ کیجیے کہ یہ احساں نہ کیجیے حفیظ جالندھری
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,275 کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوقِ دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر امیر مینائی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,276 کیا اضطراب شوق نے مجھ کو خجل کیا وہ پوچھتے ہیں کہئے ارادے کہاں کے ہیں (داغ دہلوی)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 2، 2020 #1,277 جب چلی ٹھنڈی ہوا بچہ ٹھٹھر کر رہ گیا ماں نے اپنے لعل کی تختی جلا دی رات کو سبط علی صبا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2020 #1,278 ہمارے نام کی تختی بھی ان پہ لگ نہ سکی لہو میں گوندھ کے مٹی جو گھر بنائے گئے (اظہر ادیب)
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,279 سنا ہے ایسا مسیحا کہیں سے آیا ہے کہ اس کو شہر کے بیمار چل کے دیکھتے ہیں
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 3، 2020 #1,280 اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے احمد فراز