اول اول کی دوستی ہے ابھی اک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی فراز
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 3، 2020 #1,282 دوستی بندگی وفا و خلوص ہم یہ شمع جلانا بھول گئے انجم لدھیانوی
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,283 نگاہوں ہی نگاھون میں شرارت ہوتی جاتی ہے دلوں میں درد اٹھتا ہے محبت ہوتی جاتی ہے فرح
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 3، 2020 #1,284 پڑیں یہ کس کے جلوے پر نگاہیں نگاہیں بن گئیں خود جلوہ گاہیں شرف مجددی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,285 جو شخص نہ رویا تھا تپتی ہوئی راہوں میں دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا آساں تو نہیں اپنی ہستی سے گزر جانا اترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا خورشید رضوی
جو شخص نہ رویا تھا تپتی ہوئی راہوں میں دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا آساں تو نہیں اپنی ہستی سے گزر جانا اترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا خورشید رضوی
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,287 نگاہ شوق سر بزم بے حجاب نہ ہو وہ بے خبر ہی سہی اتنے بے خبر بھی نہیں فیض
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,288 ذرا سی دیر ٹھہرنے دے اے غم دنیا بلا رہا ہے کوئی بام سے اتر کے مجھے ( ناصر کاظمی)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,289 ذکر دوزخ، بیانِ حور و قصور بات گویا یہیں کہیں کی ہے (فیض احمد فیض)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,290 ایسا خود کار ہے فارس مرے اشکوں کا نظام خالی ہوتی ہے مری آنکھ تو بھر آتی ہے۔۔۔ رحمان فارس
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 3، 2020 #1,291 جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا وسیم بریلوی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,292 راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہے فاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا (قابل اجمیری)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,293 دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہے چلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے نشور واحدی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,294 اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے احمد فراز
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,295 بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2020 #1,296 ایک وہ ہیں کہ جنہیں اپنی خوشی لے ڈوبی ایک ہم ہیں کہ جنہیں غم نے ابھرنے نہ دیا آزاد گلاٹی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2020 #1,297 بچھڑنے کا ارادہ ہے تو مجھ سے مشورہ کر لو محبت میں کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا افضل خان
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2020 #1,298 کیوں میری طرح راتوں کو رہتا ہے پریشاں اے چاند بتا کس سے تری آنکھ لڑی ہے ساحر لکھنوی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2020 #1,299 زہر میٹھا ہو تو پینے میں مزا آتا ہے بات سچ کہیے مگر یوں کہ حقیقت نہ لگے فضیل جعفری
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2020 #1,300 رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا اپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا خالد غنی