حضور حق میں اسرافیل نے میری شکایت کی یہ بندہ وقت سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا علامہ اقبال
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,521 حضور حق میں اسرافیل نے میری شکایت کی یہ بندہ وقت سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا علامہ اقبال
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,522 کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا مرزا غالب
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,523 خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیں پھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں (افتخار عارف)
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,524 کترنیں غم کی جو گلیوں میں اُڑی پھرتی ہیں گھر میں لے آؤ تو انبار سا لگ جاتا ہے احمد فراز
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,525 خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے (افتخار عارف)
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,526 اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریک رات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں (صبا اکبرآبادی)
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,527 غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں غم بھی راس آیا دل کو اور ہی کچھ سامان کریں میراجی
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,528 نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیا کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا میراجی
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,529 عمر بھر چل کے بھی پائی نہیں منزل ہم نے کچھ سمجھ میں نہیں آتا یہ سفر کیسا ہے سلیمان خمار
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,530 جو کہتا تھا زمیں کو میں ستاروں سے سجا دوں گا وہی بستی کی تہ میں رکھ گیا چنگاریاں اپنی احمد وصی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,531 دوستی کو برا سمجھتے ہیں کیا سمجھ ہے وہ کیا سمجھتے ہیں نوح ناروی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,532 ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے ابراہیم ذوق
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,533 مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلےٰ کون ہے؟ خانۂ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا مرزا غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,534 وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا مصطفیٰ خان شیفتہ
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,535 پھونک کر بانسری میں آگ اک بار گانے والے سرودِ باراں گا امجد مجید
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,536 عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا مرزا غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,537 عشق نازک مزاج ہے بے حد عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,538 کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوقِ دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر امیر مینائی
شمشاد لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,539 واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نے کر دیا کعبے کو گم اور کلیسا نہ ملا اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 3، 2020 #1,540 وہیں سے عشق نے بھی شورشیں اڑائی ہیں جہاں سے تو نے لیے خندہ ہائے زیر لبی اصغرگونڈوی