میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو میرے سوا کسی کی تمنا نہ کر سکو صوفی تبسم
سیما علی لائبریرین اکتوبر 28، 2020 #1,501 میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو میرے سوا کسی کی تمنا نہ کر سکو صوفی تبسم
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,502 اس جہاں میں تو اپنا سایہ بھی روشنی ہو تو ساتھ چلتا ہے (حمایت علی شاعر)
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,503 تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے کوئی دن کے لیے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے کوئی دن کے لیے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,504 کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیا جہانِ رزق میں توقیرِ اہلِ حاجت کیا!!!!!!! افتخار عارف
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,505 اس جہاں میں تو اپنا سایہ بھی روشنی ہو تو ساتھ چلتا ہے (حمایت علی شاعر)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,506 عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے میر تقی میر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,507 دردؔ کچھ معلوم ہے یہ لوگ سب کس طرف سے آئے تھے کیدھر چلے خواجہ میر درد
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,508 قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لے اس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے خواجہ میر درد
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,509 ہے اپنی یہ صلاح کہ سب زاہدان شہر اے دردؔ آ کے بیعت دست سبو کریں خواجہ میر درد
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,510 جب غزل میرؔ کی پڑھتا ہے پڑوسی میرا اک نمی سی مری دیوار میں آ جاتی ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,511 کہتے ہیں اخترؔ وہ سن کر میرے شعر اس طرح ہم کو نہ رسوا کیجئے اختر شیرانی
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,512 نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,513 سیر گل بھی ہے ہمیں باعث وحشت اخترؔ ان کی الفت میں ہوئے چاک گریباں کیا کیا اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,514 abdul.rouf620 نے کہا: نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ
abdul.rouf620 نے کہا: نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,515 خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,516 حقیقت کھل گئی حسرتؔ ترے ترک محبت کی تجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,517 افسردگی و ضعف کی کچھ حد نہیں اکبرؔ کافر کے مقابل میں بھی دیں دار نہیں ہوں اکبر الہ آبادی
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,518 واں دل میں کہ صدمے دو یاں جی میں کہ سب سہہ لو ان کا بھی عجب دل ہے میرا بھی عجب جی ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,519 ذکر کیا جوش عشق میں اے ذوقؔ ہم سے ہوں صبر و تاب کی باتیں محمد ابراھیم ذوق
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,520 دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہے آگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے (افتخار عارف)