کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے مرزا غالب
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,661 کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے مرزا غالب
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,662 انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو نظام رامپوری
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,663 دامن محبوب تک پہنچا نہ جب دست جنوں بڑھ گیا ناچار اپنے ہی گریباں کی طرف نواب بیگم حجاب
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,664 بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں لالہ مدھو رام جوہر
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,665 کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,666 میں جو سربسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں علامہ اقبال
میں جو سربسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,667 منتظر مضطرب تھا میرا دل دیر تم نے لگا دی آنے میں آرزو ، انتظار ، امیدیں اب یہی رہ گیا فسانے میں (شمسہ نجم)
منتظر مضطرب تھا میرا دل دیر تم نے لگا دی آنے میں آرزو ، انتظار ، امیدیں اب یہی رہ گیا فسانے میں (شمسہ نجم)
سیما علی لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,668 سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں (غالب
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2020 #1,669 سکون دل کے لیے عشق تو بہانہ تھا وگرنہ تھک کے کہیں تو ٹھہر ہی جانا تھا فاطمہ حسن
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,670 وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کا جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,671 کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئی تو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا جون ایلیا
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,673 اسے پانا اسے کھونا اسی کے ہجر میں رونا یہی گر عشق ہے محسن تو ہم تنہا ہی اچھے ہیں محسن نقوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,674 ایک دن کہہ لیجیے جو کچھ ہے دل میں آپ کے ایک دن سن لیجیے جو کچھ ہمارے دل میں ہے جوش ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,675 دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا!!!!!!! جوش ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,676 اپنے من میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,677 اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا ندا فاضلی
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,678 ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی (ناصر کاظمی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,679 اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنی تُو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا (احمد فراز)
سیما علی لائبریرین دسمبر 8، 2020 #1,680 جس نے خلوت میں حضوری کا مزا پایا تراب حلق سے وحشت ہے اس کو سب سے بھاگا بھاگ ہے