ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دم آہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے قمر جلالوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2020 #1,701 ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دم آہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے قمر جلالوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2020 #1,702 مانگتی ہے اب محبت اپنے ہونے کا ثبوت اور میں جاتا نہیں اظہار کی تفصیل میں (عالم خورشید)
سیما علی لائبریرین دسمبر 18، 2020 #1,703 آنکھ میں منظر کا جالا، کان میں گردِ صَدا دشت کا ماحول پیدا خانہ ویرانی کرے (امجد اسلام امجد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 18، 2020 #1,704 ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے (نظام رامپوری)
شمشاد لائبریرین دسمبر 18، 2020 #1,705 اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا افتخار نسیم
سیما علی لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,706 تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتا وہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا داغ دہلوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,707 اب درد میں وہ کیفیت درد نہیں ہے آیا ہوں جو اس بزم گل افشاں سے گزر کے علی جواد زیدی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,708 چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی عظیم آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,709 مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے برق لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,710 . آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئے میں جا ہی ڈھونڈتا تیری محفل میں رہ گیا!!!!!!!!!!!!! حیدر علی آتش
. آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئے میں جا ہی ڈھونڈتا تیری محفل میں رہ گیا!!!!!!!!!!!!! حیدر علی آتش
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,711 مری نمازہ جنازہ پڑھی ہے غیروں نے مرے تھے جن کے لیے، وہ رہے وضو کرتے حیدر علی آتش
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,712 امید وصل نے دھوکے دیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی ’ہاں‘ بھی اب ’نہیں‘ معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,713 داور حشر میرا نامہء اعمال نہ دیکھ اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں محمد دین تاثیر
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,714 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں فراق گورکھپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,715 ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی عزیز الحسن مجذوب
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,716 وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی مہاراج بہادر برق
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,717 چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے یگانہ چنگیزی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,718 چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے یگانہ چنگیزی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,719 اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائی کا عزیز لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2020 #1,720 دینا وہ اس کا ساغرِ مئے یاد ہے نظام منہ پھیر کر اُدھر کو، اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ نظام رام پوری