ہے ترے پیرہن میں ستر جوڑ کیا یہی ہے زمانہ کا نیرنگ!!!!! (راسخ عظیم آبادی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 27، 2020 #1,781 ہے ترے پیرہن میں ستر جوڑ کیا یہی ہے زمانہ کا نیرنگ!!!!! (راسخ عظیم آبادی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 27، 2020 #1,782 حیرت آفت زدہ عرضِ دوعالم نیرنگ موم آئینہ ایجاد ہے مغزِ نمکیں (غالب)
سیما علی لائبریرین دسمبر 27، 2020 #1,783 تجھ صاحب نیرنگ کی دیکھے اگر تصویر کوں دل جا پڑے حیرت منیں نقاش رنگ آمیز کا (ولی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,784 طلوع ہوگا ابھی کوئی آفتاب ضرور دھواں اٹھا ہے سر شام پھر چراغوں سے (حزیں لدھیانوی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,785 انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو نظام رامپوری
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,786 غم سے منسوب کروں درد کا رشتہ دے دوں زندگی آ تجھے جینے کا سلیقہ دے دوں علی احمد جلیلی
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,787 لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں بشیر بدر
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں بشیر بدر
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,788 دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزم میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں شاد عظیم آبادی
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2020 #1,789 فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا عدیم ہاشمی
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,790 شکم کی آگ لیے پھر رہی ہے شہر بہ شہر سگ زمانہ ہیں ہم کیا ہماری ہجرت کیا (افتخار عارف)
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,791 کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیے کہاں چراغ میسر نہیں شہر کے لیے دشینت کمار
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,792 ذہن میں یاد کے گھر ٹوٹنے لگتے ہیں شہابؔ لوگ ہو جاتے ہیں جی جی کے پرانے کتنے مصطفی شہاب
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,793 گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہے جینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے صبا افغانی
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہے جینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے صبا افغانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,794 ہم بھی کہنے لگے ہیں رات کو رات ہم بھی گویا خراب ہونے لگے ذکی طارق
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2020 #1,795 آ ہی گئے ہیں خواب تو پھر جائیں گے کہاں آنکھوں سے آگے ان کی کوئی رہ گزر نہیں آلوک شریواستو (کیا ہی خوبصورت شعر ہے آلوک کا)
آ ہی گئے ہیں خواب تو پھر جائیں گے کہاں آنکھوں سے آگے ان کی کوئی رہ گزر نہیں آلوک شریواستو (کیا ہی خوبصورت شعر ہے آلوک کا)
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2020 #1,796 تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں (علامہ محمد اقبال)
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2020 #1,797 کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے (اعتبار ساجد)
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2020 #1,798 نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے نامعلوم
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2020 #1,799 آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے احمد فراز
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2020 #1,800 اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو ابن انشا