زندگی تو نے تو سچ ہے کہ وفا ہم سے نہ کی ہم مگر خود تجھے ٹھکرائیں ضروری تو نہیں زاہدہ زیدی
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2021 #1,821 زندگی تو نے تو سچ ہے کہ وفا ہم سے نہ کی ہم مگر خود تجھے ٹھکرائیں ضروری تو نہیں زاہدہ زیدی
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2021 #1,822 انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی نشور واحدی
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2021 #1,823 ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا (میرتقی میر)
مظہرمظہری محفلین جنوری 4، 2021 #1,824 شمشاد نے کہا: ساری دنیا یہ سمجھتی ہے کہ سودائی ہے اب مرا ہوش میں آنا تری رسوائی ہے محمد علی جوہرؔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب
شمشاد نے کہا: ساری دنیا یہ سمجھتی ہے کہ سودائی ہے اب مرا ہوش میں آنا تری رسوائی ہے محمد علی جوہرؔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,825 آئی ہوا نہ راس جو سایوں کے شہر کی ہم ذات کی قدیم گپھاؤں میں کھو گئے (عبد الاحد ساز)
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,826 داغ دل شب کو جو بنتا ہے چراغ دہلیز روشنی گھر میں مرے رہتی ہے اندر باہر مصحفی غلام ہمدانی
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,827 تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شب وہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب مومن خاں مومن
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,828 شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہے عمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست اشفاق ناصر
سیما علی لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,829 ماجدؔ جی جب آنچ بھنور کی پہنچی تو پانی میں بھی کشتی کے پتوار جلے ماجد صدیقی
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,830 جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے معین احسن جذبی
جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے معین احسن جذبی
سیما علی لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,831 گیا رقِیب کے گھر بارہا شبِ وعدہ بہت ذلیل مجھے تیری جستجو نے کیا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,832 جس کے بغیر سانس بھی لینا محال تھا ہم نے تمام عمر ہی اس کے بغیر جی میثم علی آغا
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,833 کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں فاطمہ حسن
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,834 محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہے مگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے جلیل مانک پوری
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,835 ہمیں ہیں سوز ہمیں ساز ہیں ہمیں نغمہ ذرا سنبھل کے سر بزم چھیڑنا ہم کو معین احسن جذبی
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,836 پتے پتے سے نغمہ سرا کون ہے اے ہوا تیرے اندر چھپا کون ہے عبدالصمد تپشؔ
مومن فرحین لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,837 دل لے کے مجھ سے دیتے ہو داغ جگر مجھے یہ بات بھولنے کی نہیں عمر بھر مجھے جگر مرادآبادی
مومن فرحین لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,838 نہیں سنائیں گے جو سننا چاہتے ہو تم وہی سنائیں گے جو ہم سنانا چاہتے ہیں سماعتوں کو ذرا آنسوؤں سے تر کر لو کہ ایک سلسلہ نم سنانا چاہتے ہیں وہ آج خوش ہے بہت اور مسلہ یہ ہے کہ آج ہی اسے ہم غم سنانا چاہتے ہیں فرحت احساس
نہیں سنائیں گے جو سننا چاہتے ہو تم وہی سنائیں گے جو ہم سنانا چاہتے ہیں سماعتوں کو ذرا آنسوؤں سے تر کر لو کہ ایک سلسلہ نم سنانا چاہتے ہیں وہ آج خوش ہے بہت اور مسلہ یہ ہے کہ آج ہی اسے ہم غم سنانا چاہتے ہیں فرحت احساس
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,839 جان گھبراتی ہے اندوہ سے تن میں کیا کیا تنگ احوال ہے اس یوسفِ زندانی کا!!!! میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,840 اس کو دیکھا تو سیر چشم ہوئے اس کو چاہا تو اور چاہ نہ کی!!!!! فیض احمد فیض