مظہرمظہری صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔میں ایک چراغ لے کر کدھر کدھر جاؤں
سارا شہر ہے دیوانہ روشنی کے لئے
آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔میرا تعارف۔۔۔ مظہر مظہری
میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ، مگر دیارِ فرنگ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ویلز میں کافی عرصہ قیام کے بعد عروس البلاد لندن کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا رکھا ہے۔ اردو ادب اسکول کالج یونیورسٹی کی سطح تک پڑھنے کو ملا اور خوب پڑھا، مگر ابھی کچھ لکھنا چاہا تو معلوم ہوا ہنوز دلی دور است۔ سوچا اس فورم کو جوائن کر لیتے ہیں کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔ ایف سی کالج کے ایک پرانے استاد انیس اکرام فطرت کا ایک شعر اکثر یاد آتا ہے، پوری غزل نہیں مل رہی تھی ۔ شائد یہاں کوئی رہنمائی فرما دے۔