تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھر آنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں مرزا غالب
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,841 تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھر آنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں مرزا غالب
مومن فرحین لائبریرین جنوری 10، 2021 #1,842 ہونا تو وہی ہے جو مقدر میں لکھا ہے لیکن یہ مرے خواب مرے خواب مرے خواب
مومن فرحین لائبریرین جنوری 10، 2021 #1,843 ہم ہمیشہ کے سیر چشم صحیح تجھ کو دیکھیں تو آنکھ بھرتی نہیں احمد فراز
مومن فرحین لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,844 سیما علی اپیا شعروں کے کھیل آپ کی آمد کے بنا سونے سونے لگ رہے ہیں
مومن فرحین لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,845 تیرے بغیر کتنی فسردہ ہے بزم شعر اے دوست اب کہوں میں غزل کس کو دیکھ کر
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,846 مومن فرحین نے کہا: سیما علی اپیا شعروں کے کھیل آپ کی آمد کے بنا سونے سونے لگ رہے ہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کونسا طائرِ گم گشتہ اسے یاد آیا دیکھتا بھالتا ہر شاخ کو صیّاد آیا
مومن فرحین نے کہا: سیما علی اپیا شعروں کے کھیل آپ کی آمد کے بنا سونے سونے لگ رہے ہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کونسا طائرِ گم گشتہ اسے یاد آیا دیکھتا بھالتا ہر شاخ کو صیّاد آیا
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2021 #1,847 مومن فرحین نے کہا: تیرے بغیر کتنی فسردہ ہے بزم شعر اے دوست اب کہوں میں غزل کس کو دیکھ کر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آپ کی بزم میں سب کچھ ہے مگر داغ نہیں ہم کو وہ خانہ خراب آج بہت یاد آیا (داغ دہلوی)
مومن فرحین نے کہا: تیرے بغیر کتنی فسردہ ہے بزم شعر اے دوست اب کہوں میں غزل کس کو دیکھ کر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آپ کی بزم میں سب کچھ ہے مگر داغ نہیں ہم کو وہ خانہ خراب آج بہت یاد آیا (داغ دہلوی)
مومن فرحین لائبریرین جنوری 14، 2021 #1,848 ہائے اپیا کی آمد کیا ہوئی رونق لگ گئی ۔۔ شکریہ تیرا ترے آنے سے رونق تو بڑھی ورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی
ہائے اپیا کی آمد کیا ہوئی رونق لگ گئی ۔۔ شکریہ تیرا ترے آنے سے رونق تو بڑھی ورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,849 جب تک رہا بیمار میں دم تم کو کیا یاد تھی اور کسے دردِ محبت کی دوا یاد قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,850 ہوتا قمر کثرت و وحدت میں بڑا فرق بت خانے بہت سے ہیں نہیں ہے تو حرم اور قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,851 جہاں وہ چاہیں قمر شوق سے ہمیں رکھیں زمیں سے ہم کو گریز اور نہ آسماں سے گریز قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,852 اتنے ہوئے ہیں جمع مری قبر پر قمر تاروں کی طرح ہو نہیں سکتے شمار پھول قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,853 اے قمر شام کا وعدہ ہے وہ آتے ہوں گے شام کہلاتی ہے تاروں کے نکل آنے تک قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,854 قمر وہ رات کو بہرِ عیادت آئیں گے مگر مریض کی قسمت میں آج، رات کہاں قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,855 لگا بیٹھے ہیں اپنے پاؤں میں وہ شام سے مہندی انھیں معلوم کیا کس کس کا خونِ آرزو ہو گا قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,856 عکس کس چیز کا آئینۂ حیرت میں نہیں تیری صورت میں ہے کیا جو میری صورت میں نہیں اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,857 ذرے ذرے میں کیا جوش ترنم پیدا خود مگر کوئی نوا ساز محبت میں!!!!!!
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,858 شائستۂ صحبت کوئی ان میں نہیں اصغرؔ کافر نہیں دیکھے کہ مسلماں نہیں دیکھا اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,859 شائستۂ صحبت کوئی ان میں نہیں اصغرؔ کافر نہیں دیکھے کہ مسلماں نہیں دیکھا اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین جنوری 19، 2021 #1,860 تبسم کی ادا سے زندگی بیدار ہو جائے نظر سے چھیڑ دے رگ رگ مری ہشیار ہو جائے اصغر گونڈوی