ہم خاک میں ملے تو ملے لیکن اے سپہر اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ضرور تھا
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,901 ہم خاک میں ملے تو ملے لیکن اے سپہر اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ضرور تھا
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,902 ٹک میرؔ جگر سوختہ کی جلد خبر لے کیا یار بھروسا ہے چراغ سحری کا میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,903 اس عہد میں الٰہی محبت کو کیا ہوا چھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,904 تھی صعب عاشقی کی بدایت ہی میرؔ پر کیا جانیے کہ حال نہایت کو کیا ہو میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,905 میرؔ عمداً بھی کوئی مرتا ہے جان ہے تو جہان ہے پیارے میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,907 شب فراق کچھ ایسا خیال یار راہ کہ رات بھر دل غم دیدہ بے قرار رہا ہجر ناظم علی خاں
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,908 اہل رضا میں شانِ بغاوت بھی ہو ذرا اتنی بھی زندگی نہ ہو پابند رسمیات فراق
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,909 افسردگیٔ عشق میں سوز نہاں بھی ہو یعنی بجھے دلوں سے کچھ اٹھتا دھواں بھی ہو
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,910 بھول بیٹھی وہ نگاہِ ناز عہد دوستی اس کو بھی اپنی طبیعت کا سمجھ بیٹھے تھے ہم
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,911 بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں فراق
مومن فرحین لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,912 چلے بھی آئیے کل کا کچھ اعتبار نہیں مریض عشق سحر تک جیا جیا نہ جیا
سیما علی لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,913 مدت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی میر تقی میر
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2021 #1,914 خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سے فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے (خمار بارہ بنکوی)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 24، 2021 #1,915 تیرے رنگوں نے کُچھ نہیں بدلا مُجھ میں میرا ہی رنگ باقی ہے رفیع رضا
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 24، 2021 #1,916 ٹوٹنے اور بکھرنے کا کوئی موسم ہو پھُول کی ایک دُعا ۔ موجِ ہوا ! آہستہ پروین شاکر
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 24، 2021 #1,918 آٹھواں رنگ کیا دیا اس نے اب کے خود رنگ ہو گیا ہوں میں بشیر مہتاب
سیما علی لائبریرین جنوری 24، 2021 #1,919 کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے فیض احمد فیض