خرد نے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
محمل ابراہیم لائبریرین اگست 13، 2020 #681 خرد نے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
محمل ابراہیم لائبریرین اگست 13، 2020 #682 ٹوٹے ہوئے دِلوں کو کبھی جوڑ کر تو دیکھو نیکی یہ مختصر ہے مگر ہج سے کم نہیں
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #683 ہم نے روتی ہوئی آنکھوں کو ہنسایا ہے عدم اس سے بہتر تو عبادت نہیں ہوتی ہم سے
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #684 کون انگڑائی لے رہا ہے عدمؔ دو جہاں لڑکھڑائے جاتے ہیں (عبد الحمید عدم)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #685 شوخ ہو جاتی ہے اب بھی تیری آنکھوں کی چمک گاہے گاہے تیرے دلچسپ جوابوں کی طرح پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #686 خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے (افتخار عارف)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #687 بھیڑ میں کھویا ہُوا بچہ تھا اُس نے خود کو ابھی ڈھونڈا کہ نہیں ! گنگناتے ہوئے لمحوں میں اُسے دھیان میرا کبھی آیا کہ نہیں ! بند کمرے میں کبھی میری طرح شام کے وقت وہ رویا کہ نہیں ! پروین شاکر
بھیڑ میں کھویا ہُوا بچہ تھا اُس نے خود کو ابھی ڈھونڈا کہ نہیں ! گنگناتے ہوئے لمحوں میں اُسے دھیان میرا کبھی آیا کہ نہیں ! بند کمرے میں کبھی میری طرح شام کے وقت وہ رویا کہ نہیں ! پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #688 تھکن تو اگلے سفر کے لیے بہانہ تھا اسے تو یوں بھی کسی اور سمت جانا تھا (افتخار عارف)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #689 ہمیں تھے جو ترے آنے تلک جلے ورنہ سبھی چراغ سر رہگزر نہ تھے ایسے دل تباہ تجھے اور کیا تسلی دیں ترے نصیب ترے چارہ گر نہ تھے ایسے احمد فراز
ہمیں تھے جو ترے آنے تلک جلے ورنہ سبھی چراغ سر رہگزر نہ تھے ایسے دل تباہ تجھے اور کیا تسلی دیں ترے نصیب ترے چارہ گر نہ تھے ایسے احمد فراز
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #690 تجھے خبر ہی نہیں کیا ہے انتظار کا دکھ میں تیرے پاس کبھی دیر سے گیا ہی نہیں
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #691 وہ آ رہے ہیں وہ آتے ہیں آ رہے ہوں گے شب فراق یہ کہہ کر گزار دی ہم نے (فیض احمد فیض)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #692 ہم تو کچھ اور ہی ارمان لئے بیٹھے تھے آپ کی بات شکایات سے آگے نہ بڑھی
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #693 رونق بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں دل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے (حفیظ جالندھری)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #694 ادھر سے بھی سوا ہے کچھ ادھر کی مجبوری کہ ہم۔ نے آہ تو کی ان سے آہ بھی نہ ہوئی
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #695 نادانی اور مجبوری میں یارو کچھ تو فرق کرو اک بے بس انسان کرے کیا ٹوٹ کے دل آ جائے تو (عندلیب شادانی)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #696 تیرے خیال سے دامن بچا کے دیکھا ہے دل و نظر کو بہت آزما کے دیکھا ہے نشاط جاں کی قسم تو نہیں تو کچھ بھی نہیں بہت دنوں تجھے ہم نے بھلا کے دیکھا ہے
تیرے خیال سے دامن بچا کے دیکھا ہے دل و نظر کو بہت آزما کے دیکھا ہے نشاط جاں کی قسم تو نہیں تو کچھ بھی نہیں بہت دنوں تجھے ہم نے بھلا کے دیکھا ہے
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #697 دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست تو مصیبت میں عجب یاد آیا (ناصر کاظمی)
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست تو مصیبت میں عجب یاد آیا (ناصر کاظمی)
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #698 کس شوق کس تمنا کس درجہ سادگی سے ہم آپ کی شکایت کرتے ہیں آپ ہی سے شکیل بدایونی
مومن فرحین لائبریرین اگست 13، 2020 #699 حال دل احوال غم شرح تمنا عرض شوق بے خودی میں کہہ گئے افسانہ در افسانہ ہم شکیل بدایونی
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2020 #700 گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم اللہ رے فریب مشیت کہ آج تک دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم (ساحر لدھیانوی)
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم اللہ رے فریب مشیت کہ آج تک دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم (ساحر لدھیانوی)