دریا میں دشت دشت میں دریا سراب ہے اس پوری کائنات میں کتنا سراب ہے!!!! ظفر اقبال
سیما علی لائبریرین ستمبر 11، 2020 #1,021 دریا میں دشت دشت میں دریا سراب ہے اس پوری کائنات میں کتنا سراب ہے!!!! ظفر اقبال
شمشاد لائبریرین ستمبر 11، 2020 #1,022 گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیا گھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے (راحت اندوری)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,023 کچھ غزلیں ان زلفوں پر ہیں کچھ غزلیں ان آنکھوں پر جانے والے دوست کی اب اک یہی نشانی باقی ہے (کمار پاشی)
کچھ غزلیں ان زلفوں پر ہیں کچھ غزلیں ان آنکھوں پر جانے والے دوست کی اب اک یہی نشانی باقی ہے (کمار پاشی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,024 شام سے پہلے تری شام نہ ہونے دوں گا زندگی میں تجھے ناکام نہ ہونے دوں گا (صابر ظفر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,025 ہم اپنی زندگی تو بسر کر چکے رئیسؔ یہ کس کی زیست ہے جو بسر کر رہے ہیں ہم (رئیس امروہوی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,026 گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہد یہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے (جگر مراد آبادی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,027 خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سے فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے (خمار بارہ بنکوی)
محمل ابراہیم لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,028 تھی سامنے کھلی ہوئی پھر بھی نہ پڑھ سکا شاید مری کتاب میں لکھا ہی کچھ نہ تھا سحر
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,029 وہ کون تھا جو میری زندگی کے دفتر سے حروف لے گیا خالی کتاب چھوڑ گیا
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 12، 2020 #1,030 جسے میں لکھتا ہوں ایسے کہ خود ہی پڑھ پاؤں کتاب زیست میں ایسا بھی باب ہوتا ہے وسیم بریلوی
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین ستمبر 12، 2020 #1,031 کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا بشیر بدر
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,032 مومن فرحین نے کہا: وہ کون تھا جو میری زندگی کے دفتر سے حروف لے گیا خالی کتاب چھوڑ گیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ کرامت علی کرامت کا کلام ہے۔
مومن فرحین نے کہا: وہ کون تھا جو میری زندگی کے دفتر سے حروف لے گیا خالی کتاب چھوڑ گیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ کرامت علی کرامت کا کلام ہے۔
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,033 بہار بن کے وہ آیا گیا بھی شان کے ساتھ کہ زرد پتوں پہ رنگ گلاب چھوڑ گیا گیا تو ساتھ وہ لیتا گیا ہر اک نغمہ خلا کی گود میں ٹوٹا رباب چھوڑ گیا (کرامت علی کرامت)
بہار بن کے وہ آیا گیا بھی شان کے ساتھ کہ زرد پتوں پہ رنگ گلاب چھوڑ گیا گیا تو ساتھ وہ لیتا گیا ہر اک نغمہ خلا کی گود میں ٹوٹا رباب چھوڑ گیا (کرامت علی کرامت)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,034 کچھ غزلیں ان زلفوں پر ہیں کچھ غزلیں ان آنکھوں پر جانے والے دوست کی اب اک یہی نشانی باقی ہے (کمار پاشی)
کچھ غزلیں ان زلفوں پر ہیں کچھ غزلیں ان آنکھوں پر جانے والے دوست کی اب اک یہی نشانی باقی ہے (کمار پاشی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2020 #1,035 شام سے پہلے تری شام نہ ہونے دوں گا زندگی میں تجھے ناکام نہ ہونے دوں گا (صابر ظفر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 13، 2020 #1,036 نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلوم رہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم (فانی بدایونی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 13، 2020 #1,037 وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں (خمارؔ بارہ بنکوی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 13، 2020 #1,038 جو ہو سکے تو چلے آؤ آج میری طرف ملے بھی دیر ہوئی اور جی اداس بھی ہے (عظیم مرتضی)
محمل ابراہیم لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,039 اُن سے کہنا مری خطا کیا ہے سچ ہی بولا تھا پھر،سزا کیا ہے سحؔر
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,040 خیال جن کا ہمیں روز و شب ستاتا ہے کبھی انہیں بھی ہمارا خیال آتا ہے (آل احمد سرور)