میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
تنہا میں جل رہا تھا تو خوش ہو رہے تھے لوگ
ان تک گئی جو آگ، بجھانے لگےمجھے
( مظفر وارثی )
ظفری بھائی بہت ہی خوبصورت شعر ہے۔ کیا پوری غزل مل سکتی ہے؟
-----------------------------------------------------------------------

رات اک نادار کا گھر جل گیا تھا اور بس
لوگ تو بے وجہ سناٹے سے گھبرانے لگے
(شوکت پردیسی)
 
ہمارے ایک دوست کے بڑے بھائی کے ہاتھ ایک چھوٹی سی ڈائری دیکھی تھی ۔ جو ان کے ہاتھ اسی کی دہائی کے اوائل میں لگی تھی۔ اس میں بہت سی غزلیں اور اشعار تھے جو ایک بہت خوبصورت رسم الخط میں لکھے ہوئے تھے۔ ہر غزل اور قطعہ کے بعد ایک ہی نام دیکھنے کو ملا اور وہ تھا ۔۔ ریحان سہارنپوری ۔۔۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ موصوف پاکستان میں اپنے قیام کے دوران یہ ڈائری بھول گئے تھے۔ میں نے استفار کیا کہ آپ نے ڈائری واپس کیوں نہیں کی۔ تو کوئی معقول جواب نہیں ملا۔
کچھ شعر یاد ہیں ۔ لکھ دیتا ہوں ۔ شاید کچھ مدد مل سکے ۔

پُرسششِ غم کے لیئے میرا مسیحا آیا
ٹہر جا موت! اسے گلے لگالوں تو چلوں
اور
میں شاعر بھی نہیں بجا ہے درست ہے
اور شعر کہنا بھی مجھے مانا نہیں آتا
یہ آپ کا خیال ہے شاید درست ہو
ہاں یہ ضرور ہے مجھے گانا نہیں آتا

یہ اشعار حافظے میں رہ گئے تھے شاید اس طرح نہ ہوں جیسے پڑھے تھے۔ مگر کچھ اسی طرح تھے۔
بہرحال آپ کے جواب کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیر :)

بہترین اشعار ہیں

ظفری صاحب سہارن پور میں ایسے بہت شاعر ہیں جو چَھپتے کم اور چُھپتے زیادہ ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے ایک دوست کے بڑے بھائی کے ہاتھ ایک چھوٹی سی ڈائری دیکھی تھی ۔ جو ان کے ہاتھ اسی کی دہائی کے اوائل میں لگی تھی۔ اس میں بہت سی غزلیں اور اشعار تھے جو ایک بہت خوبصورت رسم الخط میں لکھے ہوئے تھے۔ ہر غزل اور قطعہ کے بعد ایک ہی نام دیکھنے کو ملا اور وہ تھا ۔۔ ریحان سہارنپوری ۔۔۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ موصوف پاکستان میں اپنے قیام کے دوران یہ ڈائری بھول گئے تھے۔ میں نے استفار کیا کہ آپ نے ڈائری واپس کیوں نہیں کی۔ تو کوئی معقول جواب نہیں ملا۔
کچھ شعر یاد ہیں ۔ لکھ دیتا ہوں ۔ شاید کچھ مدد مل سکے ۔

پُرسششِ غم کے لیئے میرا مسیحا آیا
ٹہر جا موت! اسے گلے لگالوں تو چلوں
اور
میں شاعر بھی نہیں بجا ہے درست ہے
اور شعر کہنا بھی مجھے مانا نہیں آتا
یہ آپ کا خیال ہے شاید درست ہو
ہاں یہ ضرور ہے مجھے گانا نہیں آتا

یہ اشعار حافظے میں رہ گئے تھے شاید اس طرح نہ ہوں جیسے پڑھے تھے۔ مگر کچھ اسی طرح تھے۔
بہرحال آپ کے جواب کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیر :)
بہت عمدہ
ظفری ماشاءاللّہ نظرِ بد سے محفوظ رکھے آمین۔بہت بہترین حافظہ:in-love:
 
سیما علی

لائبریرین
جسے رات کہہ چکا ہوں اسے صبح کیسے کہہ دوں
یہاں پاسِ لفظ کس کو؟، یہ فقط مجھی کا غم ہے
میں ہوں شاعرِ زمانہ،۔ مرا اور ہے فسانہ
تمہیں فکر اپنے گھر کی مجھے ہر گلی کا غم ہے
رخِ مفلساں پہ جالب ہیں ازل سے جس کے سائے
اسی بے بسی کا غم تھا،۔ اسی بے بسی کا غم ہے

حبیب جالب
 
سیما علی

لائبریرین
وہ کم سخن نہ تھا پر بات سوچ کر کرتا
یہی سلیقہ اسے سب میں معتبر کرتا

نہ جانے کتنی غلط فہمیاں جنم لیتیں
میں اصل بات سے پہلو تہی اگر کرتا

میں سوچتا ہوں کہاں بات اس قدر بڑھتی
اگر میں تیرے رویے سے در گزر کرتا

تیمور حسن
 
اور بے کار نہ کر ہو کے خفا جان وفا
زندگی یوں بھی بہت کم ہے محبت کیلئے

کل بھی تیرا تھا فقط آج بھی تیرا ہوں میں
تو نہیں ہے تو ترا غم ہے محبت کیلئے

عظیم سہارن پوری
 
Top