میں اور میری سائیکل

زیک

مسافر
10629637_10152180556406082_5728891724055473893_n.jpg

فوٹوگرافر: کینٹ روبی
 
اچھا یہ بتائیں کہ، آج تک بائیسکل سے کتنی بار گرے یا گرنے سے کتنی بار چوٹ لگی، اور سب سے بڑی چوٹ کیا تھی(اگر بتانا چاہیں تو)، اور کب لگی۔
 
زیک

مسافر
اچھا یہ بتائیں کہ، آج تک بائیسکل سے کتنی بار گرے یا گرنے سے کتنی بار چوٹ لگی، اور سب سے بڑی چوٹ کیا تھی(اگر بتانا چاہیں تو)، اور کب لگی۔
یہ ایک دفعہ ہی گرا:
اس سے کچھ آگے ایک مشکل چڑھائی پر میں گر پڑا کہ میرے جوتے پیڈلز کے ساتھ کلپڈ ان تھے۔ ہینڈل بار میرے سینے میں زور سے لگی۔ خیر ہم اٹھے اور باقی کے 10 میل مکمل کئے۔ پھر گھر جا کر ڈاکٹر کے پاس گئے کہ پسلیوں کا حال پتا کیا جائے۔ پسلی ٹوٹی تو نہیں مگر بروز برا تھا کہ دو ہفتے تو ہنسنے سے بھی درد اٹھتا تھا۔
 
ابن توقیر

محفلین
اس لڑی کی تصاویر کو بھی فلکر پر دوبارہ سے اپ لوڈ کردیں تو کیا ہی بات ہے۔ویسے چار سال سے اپ ڈیٹ بھی کوئی نہیں آئی جبکہ سائیکلنگ تو مستقل ہے۔
 
زیک

مسافر
اس لڑی کی تصاویر کو بھی فلکر پر دوبارہ سے اپ لوڈ کردیں تو کیا ہی بات ہے۔ویسے چار سال سے اپ ڈیٹ بھی کوئی نہیں آئی جبکہ سائیکلنگ تو مستقل ہے۔
ہاں یہ فیسبک کے لنک راٹ نے محفل پر کافی تنگ کیا۔

سائیکلنگ تو جاری ہے لیکن تصاویر ذرا کم ہی لیں۔ ممکن ہے جلد ایک سائیکلنگ ٹور پر نکلوں
 
زیک

مسافر
آج ویسے ہی اپنے سائیکلنگ کے اعداد و شمار دیکھ رہا تھا تو معلوم ہوا کہ میری اوسط رائڈ 31 کلومیٹر ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
کچھ قصے ہیں سائیکلنگ کے۔ اگر وقت ملا اور عجائبِ محفل نے بھگا نہ دیا تو پوسٹ کروں گا
 
زیک

مسافر
این پلس ون

یعنی n + 1

Velominati › On Rule #12: The Bike #1 Paradox

یعنی اگر آپ کے پاس اس وقت n تعداد میں سائیکلیں ہیں تو سائیکلوں کی صحیح تعداد n+1 ہے۔

کافی سالوں سے ایک ہی سائیکل پر گزارا تھا۔ آخر کریش کے بعد کے دنوں میں مزید سائیکلوں کے خواب دیکھنے لگا۔

طبیعت ٹھیک ہوئی تو آس پاس کی دکانوں پر چیک کرنا شروع کیا۔

ارادہ ایک روڈ بائیک کا تھا کہ فٹنیس ہائبرڈ میرے پاس تھی اور ماؤنٹین بائییکنگ میں نہیں کرتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

یہ این پلس ون فارمولا کیا صرف سائیکلوں پر ہی لاگو ہوتا ہے یا اسے زندگی کے "دوسرے" معاملات میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
ارادہ ایک روڈ بائیک کا تھا کہ فٹنیس ہائبرڈ میرے پاس تھی اور ماؤنٹین بائییکنگ میں نہیں کرتا۔
ٹھیک ہوتے ہی کئی سائیکلیں ٹیسٹ ڈرائیو کیں۔ آخر ایک پسند آئی اور لے لی۔

پہلے ایک سائیکل میری تھی اور ایک بیٹی کی تو گیراج میں دیوار کے ساتھ لگا کر رکھی ہوئی تھیں۔ اب تعداد بڑھی تو سٹوریج کا مسئلہ بھی آیا۔

اس کے لئے یہ سٹینڈ لیا۔

اوپر والی میری نئی سائیکل ہے۔
 
Top