میں تو صاحب بن گیا

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تحریر میں مزاح اتنا کھل کر نہیں آیا، بعد میں پتہ چلا کہ لکھنے والی خاتون ہیں تو میں سمجھ گیا کہ نقاب پہن کر بیٹھی ہوں گی، اصل مزاح تو نقاب ہی میں رہ گیا جسے کسی نے دیکھا نہیں۔ اس پر مجھے اپنے بچپنے کا ایک شعر یاد آیا: نہیں جو ابر، کھلا حسن ماہتاب نہیں، وہی تو حسن ہے ساقی، جو بے حجاب نہیں ، یہ شعر میں نے اس وقت لکھا جب میٹرک بھی نہیں کیا تھا یعنی سن دو ہزار سے پہلے کی بات ہے۔ محترمہ نے کارٹون کو اپنی پروفائل پکچر بنا رکھا ہے، اس پر بھی کوئی پھبتی کستے لیکن نیچے مدیر اعلیٰ لکھا ہے اس لیے تمیز کے دائرے میں رہنا پڑے گا ورنہ لینے کے دینے بھی پڑسکتے ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
تھینک یو شاہد شاہنواز بھائی کمنٹ کے لیے:)
اور جہاں تک بات ہے مزاح کی کہ کھل کر سامنے نہیں آیا، پرسنلی مجھے مزاح صرف اس حد تک پسند ہے کہ میرا لکھا کچھ کسی کے لیے دکھ یا اذیت کا سبب نہ بنے. ادب و احترام کے دائرے میں رہ کر ہی لکھنا میرے نزدیک زیادہ اہم ہے:) اور میرے خیال میں چاہے وہ فی میل ہو یا میل. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا..
دوسری بات جو آپ نے میری پروفائل پک کے بارے میں کہی.. تو آپ کہہ سکتے ہیں یہ سوچے بنا کے میں مدیر ہوں یا نارمل یوزر... محفل میں ہم سب پہلے محفلین ہیں ، بعد میں مدیر ایڈمن وغیرہ بس دھیان رہے کہ آپ کی بات سے کوئی ہرٹ نہ ہو.. :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہائے آداب محافل کے تقاضے ساغر۔۔۔ لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا۔۔۔۔ (محبت کی جگہ محافل قصدا لکھا ہے)ہمیں آپ کا اور محفل کی عزت کا بہت خیال ہے اور یہ خیال آئندہ بھی ملحوظ خاطر رہے گا۔۔۔ توجہ دلانے پر ممنون ہوں۔۔۔
 
مقدس

لائبریرین
ہائے آداب محافل کے تقاضے ساغر۔۔۔ لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا۔۔۔ ۔ (محبت کی جگہ محافل قصدا لکھا ہے)ہمیں آپ کا اور محفل کی عزت کا بہت خیال ہے اور یہ خیال آئندہ بھی ملحوظ خاطر رہے گا۔۔۔ توجہ دلانے پر ممنون ہوں۔۔۔
جزاک اللہ بھائی :)
 
بہت خُوب۔ حسبِ وعدہ آ کر پڑھا۔
لیکن باقی صفحات نہیں پڑھ پاؤں گا معذرت

بس کہ دُشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں "صاحب" ہونا

ہمارے سامنے عمر رسیدہ بزرگوں کی اتنی بھی نہ عزت افزائی کریں کہ ہم دب کر ہی بیٹھ جائیں۔ آخر کل کلاں کو ہم نے بھی کھانے پکانا سیکھنا ہے۔ برا وقت پوچھ کر نہیں آتا۔ اگر کسی کے کندھوں پر صاحب ہونے کا بار آن پڑا ہے تو اُسے اٹھا لینے دیں۔ ورنہ محفل پر انتشار پھیلا کر تو ہم خوش نہیں۔ ویسے حق ہمت دے عجب قید شدہ مرد ہے
 
Nadir Khan Sargiroh

محفلین
اطلاع نامے کے ذریعے اس مضمون تک پہنچا۔
ذکر بڑے بھائی کا تھا اِسی لئے احتراماَ تحریر مکمل پڑھی۔
بھائی ۔ ۔ ۔ بڑا ہو یا چھوٹا ، ہم بمبئی والوں پر احترام لازم ہے۔
چونکہ میں اِس محفل میں نیا نیا وارد ہوا ہوں۔ اِسی لیے چھڑی لے کر اندھیرے میں راہ ٹٹولتے ہوئے یہ مضمون مکمل کر پایا۔ اُس کے بعد محفلین وحفلین کے جوابات کی مدد سے گرہ کھولنے کی کوشش کی۔
اور ایک ’’ بڑا بھائی ‘‘ سامنے آیا۔
انداز دلچسپ ہے ۔ اور تحریر پر نظرثانی ، ثالث ، رابع بھی کی گئی ہے، یعنی وقت دیا گیا ہے، محنت کی گئی ہے، نوک پلک سنواری گئی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ موضوع سے خاصی مدد قلم کارہ کو نہ مِل سکی۔
دوسرے یہ کہ مضمون نگار ایک خاتون ہے تو کچھ بندشیں بھی ہیں، ایک محدود دائرے میں رہ کرلکھنا ہوتا ہے۔
مقدس صاحبہ کی تحریر میں جا بہ جا یہ محسوس ہوا کہ مزید کچھ کہنا چاہتی تھیں۔ مگر اُن کے پیشِ نظر وہ تبصرہ نگار بھی تھے جو بات کو طول دیتے ہیں۔ نفس ِ مضمون سے ہٹ کر بات کرتے ہوئے شخصیت یا پروفائل پکچر وغیرہ کو ھدفِ تنقید بناتے ہیں۔
اِس میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
خواتین کے لکھی جگ بیتی کو آپ بیتی نہ سمجھا جائے۔ اور تبصرہ کرتے وقت صرف اور صرف ادب و فن کو ملحوظ رکھا جائے۔
'
نادر خان سَرگِروہ
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
جناب نادر صاحب، پروفائل پکچر کو ہدف تنقید بنانا ویسے بھی پھکڑ پن کہلاتا، اس سے ہم پہلے بھی باز رہے ہیںاور آئندہ بھی رہیں گے، ذکر برسبیل تذکرہ کیا تھا کہ پروفائل پکچر کیا ہے، کیسی ہے، یہ لکھنے کی کوشش نہیں کی۔۔۔اور میرا نہیں خیال کہ میں نے ان کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی ہے۔۔۔ کی تو نہیں، لیکن لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔۔۔
 
مقدس

لائبریرین
اطلاع نامے کے ذریعے اس مضمون تک پہنچا۔
ذکر بڑے بھائی کا تھا اِسی لئے احتراماَ تحریر مکمل پڑھی۔
بھائی ۔ ۔ ۔ بڑا ہو یا چھوٹا ، ہم بمبئی والوں پر احترام لازم ہے۔
چونکہ میں اِس محفل میں نیا نیا وارد ہوا ہوں۔ اِسی لیے چھڑی لے کر اندھیرے میں راہ ٹٹولتے ہوئے یہ مضمون مکمل کر پایا۔ اُس کے بعد محفلین وحفلین کے جوابات کی مدد سے گرہ کھولنے کی کوشش کی۔
اور ایک ’’ بڑا بھائی ‘‘ سامنے آیا۔
انداز دلچسپ ہے ۔ اور تحریر پر نظرثانی ، ثالث ، رابع بھی کی گئی ہے، یعنی وقت دیا گیا ہے، محنت کی گئی ہے، نوک پلک سنواری گئی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ موضوع سے خاصی مدد قلم کارہ کو نہ مِل سکی۔
دوسرے یہ کہ مضمون نگار ایک خاتون ہے تو کچھ بندشیں بھی ہیں، ایک محدود دائرے میں رہ کرلکھنا ہوتا ہے۔
مقدس صاحبہ کی تحریر میں جا بہ جا یہ محسوس ہوا کہ مزید کچھ کہنا چاہتی تھیں۔ مگر اُن کے پیشِ نظر وہ تبصرہ نگار بھی تھے جو بات کو طول دیتے ہیں۔ نفس ِ مضمون سے ہٹ کر بات کرتے ہوئے شخصیت یا پروفائل پکچر وغیرہ کو ھدفِ تنقید بناتے ہیں۔
اِس میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
خواتین کے لکھی جگ بیتی کو آپ بیتی نہ سمجھا جائے۔ اور تبصرہ کرتے وقت صرف اور صرف ادب و فن کو ملحوظ رکھا جائے۔
'
نادر خان سَرگِروہ

تھینک یو بھائی۔۔ آپ نے پڑھا اور تفصیل سے تبصرہ کیا۔۔
ویسے مجھے کوئی لکھنا وکھنا نہیں آتا۔۔ یہ اردو تو میں نے ایک طرح سے محفل ہی میں آکر سیکھی ہے۔ اور اکثر الفاظ بھائیوں کی پوسٹس سے چُرا کر لکھتی ہوں۔ کیونکہ میری vocabulary بالکل بھی اچھی نہیں ہے اردو میں۔
اور تنقید سے تو ہم اور بھی سیکھتے ہیں ناں۔۔ اس لیے مجھے کسی کا کوئی تبصرہ ہرٹ نہیں کرتا۔ اس لیے ٹینشن فری :)
 
مقدس

لائبریرین
جناب نادر صاحب، پروفائل پکچر کو ہدف تنقید بنانا ویسے بھی پھکڑ پن کہلاتا، اس سے ہم پہلے بھی باز رہے ہیںاور آئندہ بھی رہیں گے، ذکر برسبیل تذکرہ کیا تھا کہ پروفائل پکچر کیا ہے، کیسی ہے، یہ لکھنے کی کوشش نہیں کی۔۔۔ اور میرا نہیں خیال کہ میں نے ان کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی ہے۔۔۔ کی تو نہیں، لیکن لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔۔۔

شاہد بھیا! کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی میری۔۔ پرامس۔۔ اس لیے نو معذرت ایٹ آل :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مقدس جی، بلکہ مقدس بہن جی۔۔۔ آپ نے لکھا کہ آپ تنقید سے سیکھتی ہیں تو ایک تنقید میری بھی سن لیجئے۔۔۔ جہاں آپ نے پرامس لکھا، وہاں Sure لکھنا بہتر تھا۔۔۔ پرامس مستقبل کے لیے ہوتا ہے اور غلطی تو ماضی کا حصہ بن چکی۔۔۔
 
تھینک یو ۔ آپ نے جو لکھا وہ صحیح ہے لیکن ہم یہاں اس کو روزانہ اتنا زیادہ یوز کرتے ہیں کہ اب عادت ہو گئی ہے بولنے کی ۔۔ اور میں اکثر یہاں لکھتی ایسے ہی ہوں جیسے بولتی ہوں۔ :)
 
Top