میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کہتی تو یہی تھی کہ جلد ہی واپس کر دوں گی اور آج دو سال ہو گئے ہیں اسے ٹال مٹول کرتے ہوئے۔
 

محمد امین

لائبریرین
خالی ہے ابھی جام، میں کچھ سوچ رہا ہوں
اے گردشِ ایام، میں کچھ سوچ رہا ہوں

ساقی تجھے تھوڑی سی اک تکلیف تو ہوگی
ساغر کو ذرا تھام، میں کچھ سوچ رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے ساڑھے چار سو روپے ساڑھے چار سال میں ملیں گیں، سو روپیہ فی سال کے حساب سے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
جنہیں ادھار واپس نہیں کرنا ہوتا وہ یہی کہتے ہیں۔۔۔ وہ تو بھلا ہو شمشاد بھائی نے "اشٹام پیپر" لکھوا کر رکھ لیا تھا۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب مجھے اشٹام پیپر کی فوٹو کاپی کروا کے خادم اعلٰی کو بھیجنی پڑے گی اور انہیں کہوں گا کہ اس کا نوٹس لیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
فوٹو کاپی سے کام نہیں چلے گا، ان کے پاس بقلم خود حاضری دینی پڑے گی۔۔۔۔۔ پھر وہ ناعمہ کے کان کھینچیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو وہی مثال ہو جائے گی کہ چار آنے کا بندر بارہ آنے کی رسی۔

میرا خیال ہے میں نیچے نیچے ہی کام نکلوا لوں۔
 

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہہا اچھی مثال ہے۔۔۔۔ ایسی امثال سناتے رہا کریں ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ہی ہی ہی ہی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top