ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
اس لفظ "سپر لیٹو" کا اردو متبادل کیا ہوگا،اچھا کیا انگریزی لفظ کی وضاحت بھی کردی 22 سال ہوگئے تھے کالج چھوڑے ہوسکتا ہے کچھ بھول بھال بھی گیا ہو
تفضیل نفسی، بعض اور کُل بالترتیب پازیٹیو، کمپیریٹو اور سپرلیٹو کے اردو متبادل ہیں۔
چونکہ یہ اسمِ صفت کے درجات ہیں اس لئے سپر لیٹیو کے لئے اسمِ تفضیل ٹھیک ہے ۔ تفضیلِ نفسی، تفضیلِ بعض اور تفضیلِ کُل عربی میں تو ہیں لیکن اردو میں کہیں نظر سے نہیں گزرے ۔ فہد بھائی اس پر کچھ روشنی ڈالیں ۔