اپنے نک آؤٹلیر پر بھی کچھ روشنی ڈالیں کہ کیوں اور کیسے رکھا۔
ایک بار اسٹیس statistics کی کلاس میں ایک بہت لمبا سوال حل کیا تھا اور اس کا جواب درست نہیں آرہا تھا
بہت کوشش کی کئی طرح سے کر کے دیکھا مگر بیکار
سنڈے کا دن تھا پورا دن اس سوال کی نظر ہوا مگر جواب پھر بھی غلط
ساری کتابیں چھان ماریں سارے فارمولے چیک کیا مگر بے سود
اگلے دن معلوم ہوا کہ ڈیٹا میں ایک نمبر کی غلطی کی وجہ سے یہ سب ہوا جسے آؤٹلئیر کہتے ہیں
بس جی وہ دن ہے اور آج کا دن ۔۔ مجھے آؤٹلئیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا
اور اتنی اہم چیز سے پہلے دی تو لگانا بنتا ہے نا