نئے بلاگ لکھنے والے مایوس

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نئے بلاگ لکھنے والے مایوس

مجھے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے بلاگ لکھتے ہوئے مجھے بلاگ لکھنے کا شوق محب علوی صاحب کے بلاگ کو دیکھ کر ہوا جب میں‌نے اپنا بلاگ بنایا تو مجھے یہ بھی نہیں پتہ تھا بلاگ کہتے کس کو ہیں‌اور اس کا فائدہ نقصان کیا ہے پھر ایک جگہ پر میں‌نے پڑھا بلاگ لکھنا یا بنانے کا مقصد صرف اور صرف اردو زبان کو فروغ دینا ہے میں نے دیکھا ہے اردو لکھنے والے بہت سارے لوگ ایسے ہیں‌جو بلاگ بھی لکھ رہے ہیں‌اور اردو کے فارمز بھی بنا رہے ہیں‌اور ان کے لے بھی لکھ رہے ہیں‌لیکن میں‌ یہاں‌ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ مبزول کرواوں گا وہ یہ کہ میں نے دیکھا ہے بلاگ لکھنے والے چند ایک لوگ ایسے ہیں جو صرف اور صرف ایک دوسرے کے بلاگ پر ہی جاتے ہیں‌اور اس پر ہی رائے دیتے ہیں اس کے برعکس میری طرح نئے لکھنے والوں کے بلاگ پر بہت کم لوگ تشریف لاتے ہیں میں‌ یہ سوچتا ہوں ہو سکتا ہے میرا بلاگ اچھا نا ہو اس میں‌کوئی میعاری چیزیں نا ہوں لیکن پھر بھی جب ہم یہ بات کہتے ہیں‌کہ نئے لکھنے والوں کو بلاگ لکھنے کی طرف لایا جائے جب ان کی حوصلہ افزائی ہی نہیں‌ہو گی تو پھر کیسے بلاگ کی طرف توجہ دینگے میں‌ آپ سب سے درخواست کرتا ہوں نئے بلاگ لکھنے والوں‌کے بلاگ پر بھی تشریف لائے اور ان کو بتائے کے آپ کا بلاگ کیسا ہے اس میں کتنی محنت کی ضرورت ہے اس سے کیا چیز نکال دی جائے اور کس کا اصافہ کیا جائے تانکہ بلاگ بنانے والا کا حوصلہ بڑے اور وہ بلاگ لکھتے رہیں‌شکریہ

خرم شہزاد خرم
 
خرم بھائی۔۔۔! مایوس ہونے کی بات نہیں۔۔۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

بھائی صاحب! شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔ آپ لکھنا جاری رکھئے۔ ہمت نہ ہاریئے۔ لکھنے والے کا مقصد کبھی یہ نہ ہونا چاہئے کہ لوگ تبصرے کریں گے۔ ممکن ہے کہ لوگ آپ کے بلاگ پر آتے ہوں اور خود کو صرف پڑھنے تک محدود رکھتے ہوں۔ ویسے بھی اس وقت بلاگز کی جانب آنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس لیے آپ حوصلہ سے لکھنا جاری رکھیں اور دوسروں کے بلاگز پر وقتا فوقتا تبصرہ کرتے رہیں۔ یوں لوگوں کو آپ کے بلاگ سے آگاہی ہوگی اور آپ کے بلاگ پر ٹریفک میں اضافہ ہوگا ان شاء اللہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی میری کوشش تو یہی ہوتی ہے لیکن پھر بھی جو پُرانے لکھنے والے ہیں ان کو چاہے نا کہ وہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم شہزاد، ایسی مایوسی کی باتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ بلکہ میں آپ کے نکتہ نظر سے بھی قدرے اختلاف رکھتا ہوں۔
اردو بلاگ لکھنے سے اردو کی خدمت ضرور ہوتی ہے لیکن بلاگ کی زبان سے قطع نظر اس کے لکھنے کا اصل مقصد اپنے خیالات کا اظہار یا معلومات شئیر کرنا ہوتا ہے۔ جہاں تک آپ کے بلاگ پر آمدورفت کا تعلق ہے تو اس کی ذمہ داری براہ راست آپ پر ہوتی ہے کہ آپ اسے کس حد تک فعال رکھتے ہیں۔ آپ دوسرے بلاگز پر تبصرے دیں گے تو وہاں اپنے بلاگ کا ربط چھوڑ سکتے ہیں جس سے آپ کے بلاگ تشہیر ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ یہاں اپنے دستخطوں میں اپنے بلاگ پر نئی پوسٹ کا ربط فراہم کر دیں تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں اطلاع ہو جائے۔ لیکن سب سے پہلے اپنے بلاگ کو چیک کر لیں کہ آیا یہ مختلف براؤزرز پر صحیح نظر آ رہا ہے یا نہیں۔ میں نے ابھی آپ کا بلاگ چیک کیا ہے اور مجھے نئی پوسٹس نظر نہیں آ رہیں کیونکہ یہ بائیں سائیڈ بار کی جانب نکلی ہوئی ہیں۔ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کر رہا ہوں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب یہ بات دیکھے نا اگر میں‌اس دھاگے کو شروع نا کرتا تو مجھے یہ مسئلہ کبھی بھی پتہ نا چلتا میں اس لے ہی تو کہہ رہا ہوں کہ پُرانے بلاگ لکھنے جو سینئیر ہیں وہ جب نئے لکھنے والوں کو کچھ بتائے گے تو وہ کچھ سیکھے گے اب آپ نے یہ مسئلہ بتایا ہے یہ پہلے مجھے پتہ نہیں‌تھا بہت شکریہ
میرے خیال میں‌ خیالات کا اظہار یا معلومات شئیر کرنے کا مسئلہ نہیں‌ہے یہ خیالات کا اظ‌ہار اور معلومات تو ہم بہت سارے فارمز پر بھی شئیر کر سکتے ہیں اور ہماری کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ ہم وہاں معلومات یا اپنے خیالات کا اظہارکرے جہاں ممبر زیادہ آتے ہوں کیوں‌کہ وہاں انسان کو پتہ چلتا رہتا ہے کہ میرے خیالات سے کتنے لوگ اتفاق کرتے ہیں اور کتنے اختلاف اگر میرے بلاگ پر کم ممبر آتے ہیں یا صرف میرے دوست ہی آتے ہیں تو پھر کیسے پتہ چلے گا میرے خیالات کا
 

تعبیر

محفلین
فوٹو ٹیک۔ آپ کو اگر کمنٹس چاہییں تو ہم ہیں نا :)۔ اگر یہ دعوت سب کے لیے ہے تو آپ جلد ہی مجھے وہاں پائیں گے۔ بس اجازت دے دیں کہ بغیر دعوت کے تو ہم اللہ کے پاس بھی نہین جا سکتے
:grin:۔حوصلہ افزائی واقعی بہت ضروری ہے ۔
 

شعیب خالق

محفلین
السلام علیکم
خرم بھائی
پہلے مجھے بھی یہی شکایت تھی کہ کوئی میرے بلاگ پر تبصرہ نہیں کرتا تو میرے بلاگ لکھنے کا کیا فائدہ ۔ بعد میں‌ میرے سمجھ میں آیا کہ میں اپنی خوشی سے لکھ رہا ہوں ۔ میرا شوق لکھنا ہے ۔ میں‌ لکھنا جاری رکھوں گا ۔ کوئی تبصرہ کرے نہ کرے ۔ میں انتظار میں‌ نہیں بیٹھوں گا ۔ تب سے میں‌ لکھ رہا ہوں ۔
شکریہ
 

جہانزیب

محفلین
شعیب خالق میں آپکے بلاگ پر کئی دفعہ گیا ہوں، لیکن اوبنٹو اور فائر فاکس میں اُسکا فانٹ درست نظر نہیں آتا، اس لئے وہاں سے جلدی جلدی واپس آ جاتا ہوں ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فوٹو ٹیک۔ آپ کو اگر کمنٹس چاہییں تو ہم ہیں نا :)۔ اگر یہ دعوت سب کے لیے ہے تو آپ جلد ہی مجھے وہاں پائیں گے۔ بس اجازت دے دیں کہ بغیر دعوت کے تو ہم اللہ کے پاس بھی نہین جا سکتے
:grin:۔حوصلہ افزائی واقعی بہت ضروری ہے ۔


اچھا جی اس کا مطلب ہیں‌آپ کو پھر اجازت دے ہی دیتا ہوں چلو آپ کو اجازت ہے اتنا کافی ہے یا دعوت نامہ ہی ارسال کروں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
خرم بھائی
پہلے مجھے بھی یہی شکایت تھی کہ کوئی میرے بلاگ پر تبصرہ نہیں کرتا تو میرے بلاگ لکھنے کا کیا فائدہ ۔ بعد میں‌ میرے سمجھ میں آیا کہ میں اپنی خوشی سے لکھ رہا ہوں ۔ میرا شوق لکھنا ہے ۔ میں‌ لکھنا جاری رکھوں گا ۔ کوئی تبصرہ کرے نہ کرے ۔ میں انتظار میں‌ نہیں بیٹھوں گا ۔ تب سے میں‌ لکھ رہا ہوں ۔
شکریہ

ارے شعیب بھائی تبصرہ ہی لازمی نہیں‌ہے اصلاح تو ضروری ہے نا اب میں آپ کو ایک بات بتاتا ہوں میں نے شاعری شروع کی تو جب میری شاعری دوستوں نے پڑھی تو بہت خوش ہوئے اور سارے مجھے شاعر شاعر کہنے لگے پھر ایک دن ذوالفقار علی زلفی صاحب کے پاس گیا تو انھونِ بتایا یہ تو وزن میں ہی نہیں ہے پھر آہستہ آہستہ میں مخفل میں آ گیا یہاں آپ کر مجھے اچھے اچھے استاد ملے اور مجھے پتہ چلنا شروع ہوا کے وزن کیا ہے بحر کیا ہے اور علمِ عروض کیا ہے یہ سب تو اصلاح سےہی ہوتا ہے نا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شعیب خالق میں آپکے بلاگ پر کئی دفعہ گیا ہوں، لیکن اوبنٹو اور فائر فاکس میں اُسکا فانٹ درست نظر نہیں آتا، اس لئے وہاں سے جلدی جلدی واپس آ جاتا ہوں ۔


جہانزیب بھائی دیکھے نا یہ اپ کی غلطی ہے اگر آپ شعیب بھائی کو پہلے ہی ان کے بلاگ پر رائےدے دیتے کہ آپ کے بلاگ میں فانٹ درست نظر نہیں آتا تو وہ اس کو ٹھیک کر لیتے بھائی اسی لیے کہتا ہوں آپ سب کی اصلاح ہم نئے لکھنے والوں کے لیے بہت ضروری ہے شکریہ
 

زینب

محفلین
فوٹو ٹیک بھائی اپ ایسے ہی پریشان ہیں۔ایک میں ہوں جس نے اپنا بلاگ ہی چھپا کے رکھا ہوا ہے۔کیوں کہ میرے اپنے خیال میں انتہائی خراب ہے میرا بلاگ اس لیے میں کسی کو لنک ہی نہیں دیتی:p:p ہاہاہاہاہا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فوٹو ٹیک بھائی اپ ایسے ہی پریشان ہیں۔ایک میں ہوں جس نے اپنا بلاگ ہی چھپا کے رکھا ہوا ہے۔کیوں کہ میرے اپنے خیال میں انتہائی خراب ہے میرا بلاگ اس لیے میں کسی کو لنک ہی نہیں دیتی:p:p ہاہاہاہاہا

زینب بہن بات خراب یا ٹھیک کی نہیں‌ہے ہر انسان کی اپنی اپنی پسند ہے جس کو آپ خراب کہہ رہی ہیں ہو سکتا ہے وہ مجھے یا دوسرے پڑھنے والوں کو بہت اچھا لگے اور ویسے بھی ہر فنکار کا کام ہے اپنے فن پر کام کرنا اچھے یا خراب کا فیصلہ تو دیکھنے اور پڑھنے والو نے کرنا ہے
 

شعیب صفدر

محفلین
فوٹو ٹیک بھائی اپ ایسے ہی پریشان ہیں۔ایک میں ہوں جس نے اپنا بلاگ ہی چھپا کے رکھا ہوا ہے۔کیوں کہ میرے اپنے خیال میں انتہائی خراب ہے میرا بلاگ اس لیے میں کسی کو لنک ہی نہیں دیتی:p:p ہاہاہاہاہا


اچھا نہیں کیا آپ نے بلاگ چھپا کر جو رکھا! اگر کسی کو تازہ "سیخ کے بالائی دار کباب" کھانے کا شوق ہوا تو وہ کیا کرے گا؟:eek:
 

شعیب خالق

محفلین
شعیب خالق میں آپکے بلاگ پر کئی دفعہ گیا ہوں، لیکن اوبنٹو اور فائر فاکس میں اُسکا فانٹ درست نظر نہیں آتا، اس لئے وہاں سے جلدی جلدی واپس آ جاتا ہوں ۔

جہانزیب بھائی میں‌ خود فائر فوکس استعما ل کررہا ہو ں ۔ فانٹ بدلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ تاکہ آپ کی طرح کسی اور کو پریشانی نہ ہو
 

تیشہ

محفلین
یا پھر فارغ وقت گزارنے کا طریقہ۔




میں بتاؤں :confused: ۔
01hmm.gif


معذرت پہلے ہی کرلوں :grin: کہ جنکے بلاگ ہیں انکو غصہ تو آئے گا ہی ۔ پر یہ میری اپنی سوچ ہے اور نظریہ ۔
بلکل وقت ویسٹ کرنے کا نام بلاگ ہے ۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ لوگ اس میں وہ باتیں کیوں شئیر کرتے ہیں جو عام طور پر ڈائری میں لکھی جاتیں ہیں ،
میری نظر میں وہ لوگ جن میں خود اعتمادی کی کمی ہو ، وہ آکر لکھ جاتے ہیں ، جن میں بولنے کی ہمت نا ہو ، اور بلاگ اپنا ہی بناکر اپنا ہی لکھا ہوا یا دوسروں کا لکھا ہوا لکھ جاتے ہیں :grin:
بھلا یہ کوئی باتیں ہیں لکھنے کی کہ آج ہم یہاں گئے ، وہاں گئے ، یہ دیکھا تو وہ دیکھا تو یہ کھایا تو وہ کھایا
01hmm.gif

بندہ پوچھے یہی سب لکھنا ہے تو محفل پر کیوں نہیں لکھا جاسکتا ان بے فضول کی باتوں کے لئے بلاگ کا ہونا ضروری ہے کیا :rolleyes: :confused:

بھئی سب سے م عذر معذرت ، برا نا منائے کوئی بھی :grin:
ماورہ تم بھی برا نا منانا ، :grin:
 

تیشہ

محفلین
نہیں باجو۔۔۔میں بھلا کیوں برا مناؤں گی۔ :grin:




3d-animated-emoticons-smileys22.gif


:grin: بلکل ، اگر سوچا جائے تو ان سب باتوں کے لئے لوگ بلاگز بناتے ہیں :confused: تو یہ سب باتیں اک ڈائری میں بھی تو لکھی جاسکتیں ہیں ؟ :confused:
اور جو نیوز لکھتے ہیں ان کے لکھنے سے پہلے اخباروں میں ، ٹی وی پر سنی دیکھ لیں جاتی ہیں :grin:
باسی خبر شئیر کرنے کا کوئی فائدہ :confused: ۔
اور جو فلمیں دیکھکر لوٹتے ہیں وہ شئیر کرنے کا فائدہ :grin: اپنے آپ سے باتیں ،۔۔ خود کلامی ۔ :grin:

سب نے بلاگ بنا رکھے ہیں جس کا دل چاہتا ہے خود سے بات کرنے کو وہ آکر کر جاتا ہے ۔
:grin::grin: یہ سب اعتماد کی کمی کی نشانیاں ہیں ۔
ہاں البتہ تم اپنا وقت گزارتی ہو اس لئے تمھارے بلاگ کو میں کچھ نہیں کہوں گی ۔ :grin: شگفتہ کا بھی اچھا ہے کبھی کبھی کچھ کام کا لکھنے آتی ہیں ،
:confused:
 
Top